Qabooliyat e Dua Kay Waqiat

Book Name:Qabooliyat e Dua Kay Waqiat

تواس طرح تمہاری زندگی پُرسُکون ہو جائے گی۔ کچھ نظر نہ آنے کی بنا ء پر اس نے گھر والوں سے کہا  :   تم نے چراغ کیوں بجھادیئے ؟ گھر والوں نے کہا  :  چراغ توجل رہے ہیں ،  شاید !  تمہاری آنکھیں بے کار ہوچکی ہیں ، اب وہ عورت بہت پریشان ہوئی اور جب اسے معلوم ہواکہ یہ حضرت  ابو مُسلم خولانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کی دُعا کا اثر ہے تو وہ اپنی حرکت پربہت شرمندہ ہوئی اور آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  سے معافی چاہی اور زار وقطار رونے لگی  ، اور عرض کرنے لگی  :   مجھے اللہ   پاک کی رضا کی خاطر معاف فرما دیں اور اللہ   پاک کی بارگاہ میں دُعا فرمائیں کہ میری بِینائی لوٹ آئے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کو اس پر تر س آنے لگا اور آپنےاللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کے لئے ہاتھ اُٹھادیئےاور اس کی بِینائی کے لئے دُعا کی آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ابھی دُعا سے فارغ بھی نہ ہوئے تھے کہ اس عورت کی آنکھیں روشن ہوگئیں اور وہ بالکل ٹھیک ہوگئی ۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللہ   عَلٰی مُحَمَّد

               پیارے پیارے  اسلامی بھائیو ! آپ نے سنا کہاللہوالوں کی دُعائیں کیسا اثر رکھتی ہیں کہ اِدھراُن نیک بندوں کے منہ سے دُعا نکلتی ہے اُدھراللہ  پاک کی بارگاہ میں مقبول ہو جاتی ہے ، ان کی دُعاؤں سے مصیبتیں ٹلتی ہیں ، غم دُور ہوتے ہیں ، تقویٰ و پرہیزگاری اور جذبۂ عبادت نصیب ہوتا ہے۔لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ نہ صرف نیک لوگوں کی دُعائیں حاصل کریں  ، بلکہ اُن کے نقشِ قدم پر چلنے کی بھی کوشش کریں اس کے ساتھ ساتھ بُرے لوگوں کی صحبت سے بچتے ہوئے اچھے اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ   عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 48 کی ترغیب

پیارے پیارے  اسلامی بھائیو ! فیضانِ دُعا سے مالا مال ہونے ، دُعامیں رِقّت و سوز پانے


 



[1] عیونُ الحکایات،  ۱/۹۰