Qabooliyat e Dua Kay Waqiat

Book Name:Qabooliyat e Dua Kay Waqiat

اور دُعا کے آداب سیکھنے سکھانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے  کے 12  دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصَّہ لیجئے ۔دعا کے آداب میں سے ایک ادب یہ بھی ہے اپنے والدین اور مشائخ کے لئے دعا کرے جیساکہ  ” فضائل دُعا “  میں والدِ اعلی حضرت مولانا نقی علی خان رَحْمَۃُ اللہ  عَلَیْہ فرماتے ہیں  :   ” ساتھ ہی والدین و مشائخ کے لئے بھی ضرور دعا کرےماں باپ موجب حیات ظاہری ہیں “ (فضائل دعا ص89) شیخ طریقت امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 48 یہ ہے کہ  ” کیا  آج آپ نے اپنے والدین اور پیر و مرشِد کے لئے دُعائے مغفرت اور کچھ نہ کچھ ایصالِ ثواب کیا؟

(ایک بار درود شریف پڑھ کر بھی ایصال ثواب کیا جاسکتا ہے۔)۔ “ اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سےہمیں روزانہ اپنے والدین اور بزرگوں کے لئے دعا کرنے کی سعادت ملے گی۔ لہذا نیک اعمال پر عمل کرنے کی عادت بنائیے اس کی برکت سے دین و دنیا کی ڈھیروں برکتیں حاصل ہوں گی۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو !  دیکھا آپ نے کہ نیک لوگوں کی دُعاؤں میں شریک ہو کر دُعا مانگنے کی کیسی کیسی برکتیں ہیں  ، واقعی ہم نہیں جانتے کہ کس نیک بندے کی دُعا بارگاہِ الٰہی میں مقبول ہوجائے اور اُس کے صدقے دُعا میں شریک تمام لوگوں کی بگڑی بن جائے ۔آئیے اس ضمن میں ایک واقعہ سُنتے ہیں۔چنانچہ

نیک بندے کی دُعا پر آمین کہنے کی برکت

حضرتِ علّامہ جلالُ الدّین سُیُوطِی شافِعی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  نَقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں  :     حضرتِ یزید بن ہارون  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کہتے ہیں  :  میں نے حضرتِ ابواسحق محمدبن یزید واسِطی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کو خواب میں دیکھا تو پوچھا  :  اللہ  پاک نے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ کیا؟تو اُنہوں نے فرمایا  :  میری مغفِرت کر دی۔ میں نے پوچھا  :  مغفِرت کا کیا سبب بنا؟ فرمایا  :   ایک مرتبہ حضرتِ  ابو عَمْرو بَصری  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  جُمُعہ کے دن