Islam Me Aurat Ka Maqam

Book Name:Islam Me Aurat Ka Maqam

شعبہ نیو مسلم کورس :

ایمان کی حفاظت کا ذہن بنانے ، دینِ اسلام کا پیغام عام کرنے ، ایمان کی دولت پر استقامت پانے ، نیک لوگوں کی صحبت حاصل کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو جائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی 80سے زائد شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے ، جس میں سے ایک شعبہ (Department)   “ شعبہ نیو مسلم کورس “ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس شعبے کی کوششوں سے دنیا کے مختلف ممالِک میں  دینِ اسلام کا پیغام پہنچ چکا ہے ، کئی غیر مسلم اسلام کی دولت سے مالا مال ہو چکے ہیں ، اس شعبے کے تحت نیو مسلم کو دِینی تعلیم کے ساتھ ساتھ فرائض علوم کے بارے میں بھی دینی تربیت دی جاتی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اسلام میں بیوی کا مقام

پیارے اسلامی بھائیو!اسلام سے پہلے مال کے لیے جانوروں اور دوسرے ساز و سامان کی طرح بیویوں کو بھی رہن(گِرْوی)رکھ دیا جاتا۔ (بخاری ، کتاب الرهن ، باب رهن السلاح ، ۲ / ۱۴۸ ، رقم : ۲۵۱۰ ، ماخوذا)

ایسے میں رحمتِ عالم صَلَّی اللہُ  عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی صورت میں اسلام کانوربکھیرتاہواایسا سُورج طلوع ہوا جس نے عورت کو نہ صرف ظلم و ستم سے چھٹکارا  دیا بلکہ مردوں پر اس کے حقوق مقرر فرمائے۔ یہ اسلام ہی تو ہے ، جس نے نکاح کے ذریعے عورت سے قائم ہونے والے رشتے کو مرد کے آدھے ایمان کا محافظ قرار دیا۔ یہ اسلام ہی تو ہے جس نے بیویوں کو شوہروں کی جانب سے ملنے والے حق مہر اور بیوہ ہوجانے کی صورت میں شوہر کی وراثت میں سےحقوق عطا فرمائے۔ اسلام نے نہ صرف اس سوچ(Thought) کی حوصلہ شکنی کی کہ “ بیوی شوہر کے پاؤں کی جوتی ہے “ بلکہ اللہپاک نے بیویوں کو شوہروں کے آرام اور سکون کا ذریعہ ارشاد فرمایا۔ (پارہ ۲۱ ، روم : ۲۱)