Islam Me Aurat Ka Maqam

Book Name:Islam Me Aurat Ka Maqam

اس کے گھر کی صفائی کرنا ، کچرا اٹھانا ، گاڑی صاف کرناوغیرہ ، البتہ جس کام میں مسلمان کی ذلت نہ ہو وہ کر سکتا ہے۔ (ایضاً ، ص۱۳)* ملازم اپنے دفتر کا قلم ، کاغذاور دیگر اشیاءاپنے ذاتی کاموں میں صرف کرنے سے اجتناب کرے۔ (ایضاً ، ص۱۴)* چوکیدار ، گارڈیا پولیس وغیرہ جن کا کام جاگ کر پہرا دینا ہوتا ہے اگر ڈیوٹی کے اوقات میں ارادۃًسو گئے تو گنہگار ہوں گےاور جتنی دیر سوئے یا غافل رہےاتنی دیر کی اجرت کٹوانی ہوگی۔ (ایضاً ، ص۱۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

* ادائے قرض پر قرض خواہ  کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق “ ادائے قرض پر قرض خواہ کی دعا “ یادکروائی جائے گی۔ وہ دُعایہ ہے :

اَوْفَیْتَنِیْ اَوْفَی اللہُ بِکَ۔

ترجمہ : اللہ تجھے پورا ثواب عطا فرمائے کہ (تو نے) میرا پورا قرض ادا کیا۔ (خزینۂ رحمت ، ص ۵۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)

                                                آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ  لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔