Book Name:Islam Me Aurat Ka Maqam
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اسلام کی طرف سے عورتوں پر کئے جانے والے احسانات اور انہیں معاشرے میں دئیے جانے والے مقام کی چند جھلکیاں آپ نے سُنیں۔
* اسلام سے قبل عورتوں کے ساتھ جانوروں جیسا سُلُوک کیا جاتا تھا۔
* اسلام نے عورتوں پر ڈھائے جانے والے مَظالم کا باب ہمیشہ کےلئے بند فرماکر انہیں معاشرے کا باعزّت فرد بنایا۔
* اسلام ہی عورتوں کے حقوق کی حفاظت(Safety) کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔
* اسلام سے قبل بیٹیوں کے وجود کو منحوس سمجھا جاتا اور انہیں زندہ دفنادیا جاتا تھا۔
* اسلام نے ہی بیٹیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو ختم کرکے انہیں جینے کا پورا حق دیا۔
* اسلام نے ہی ماں کے حقوق کو اُجاگر فرمایا اور بتادیا کہ ماں وہ محترم ہستی ہے جس کے حقوق کی ادائیگی کے بغیر چارہ نہیں۔
* اسلام نے ہی بہنوں کے حقوق بیان فرمائے اور بھائیوں کو ان کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنے کا درس دیا۔
* اسلام نے ہی نکاح کے ذریعے عورت سے قائم ہونے والے رشتے کو مرد کے آدھے ایمان کی حفاظت کا ذریعہ قرار دیا۔
* اسلام نے ہی بیویوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے والوں کو سب سے بہتر قرار دیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد