Islam Me Aurat Ka Maqam

Book Name:Islam Me Aurat Ka Maqam

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

رسالہ “ سمندری گنبد “ کا تعارف

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اسلام میں ماں کی شان و عظمت اور مقام و مرتبہ کس قدر بلند و بالا ہے کہ کوئی لاکھ کوشش کرلے مگر پھر بھی اس عظیم ہستی کا حق ادا کر نہیں سکتا ، یقیناً یہ اسلام کے احسانات میں سے نہایت عظیمُ الشَّان احسان اور ماؤں کے لئے باعثِ فخر ہے۔

قربان جائیے!شیخ طریقت ، امیرِ اَہلسُنّت ، حضرت علّامہ مَوْلانا محّمد الیاس عطّار قادِرِی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  پر کہ جنہوں نے مسلمانوں کےسِینوں میں ماں کی اہمیت (Importance) اُجاگر کرنے کے لئے ایک بہت ہی پیارا رسالہ بنام “ سمندری گنبد “ تحریر فرمایا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  اس رسالے میں آپ نے ماں باپ خصوصاً ماؤں کے حقوق ، ان کی اہمیت ، ان کی فرمانبرداری ونافرمانی کرنے والوں کے واقعات اوران سے متعلق آیات اور احادیثِ طیبہ کو جمع فرمایا ہے ، آج ہی اس رسالے کو مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ہدیۃ طلب کیجئے ، خود بھی پڑھئے اور زیادہ تعداد میں تقسیمِ رسائل کی ترکیب فرمائیے۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس رسالے کو پڑھا بھی جاسکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ (Download) اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

اسلام میں بہن کا مقام

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! جس طرح اسلام نے ماؤں کے حقوق متعین فرمائے ہیں ، اسی طرح اسلام نے سگی بہن کے حقوق بھی اُجاگر فرمائے  اوراپنے ماننے والوں کو اپنی سگی و رِضاعی بہنوں کے ساتھ بھی حُسنِ سُلُوک سے پیش آنے کا درس دیا ہے ، کیونکہ بہنیں ہی بھائیوں کے