Book Name:Islam Me Aurat Ka Maqam
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!رزق حلال کمانے کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : (1) پاک کمائی والے کے لئے جنت ہے ۔ (معجم الاوسط ، ۵ / ۷۲ ، حدیث : ۴۶۱۶)(2)رزقِ حلال کی تلاش فرائض کی ادائیگی کے بعد ايک فرض ہے۔ ( المعجم الکبیر ، الحدیث : ۹۹۹۳ ، ج۱۰ ، ص ۷۴)* سیٹھ اور نوکر دونوں کے لئے حسب ضرورت اجارے کے شرعی احکام سیکھنا فرض ہے ، نہیں سیکھیں گے تو گنہگار ہوں گے۔ (حلال طریقے سے کمانے کے 50 مدنی پھول ، ص۴)* نوکر رکھتے وقت ، ملازمت کی مدت ، دیوٹی کے اوقات اور تنخواہ وغیرہ پہلے سے تَعَیُّن ہونا ضروری ہے۔ (ایضاً ، ص۴)* ملازم دفتر یا دکان پر آنے جانے کا وقت درست لکھے ، اگر غلط بیانی سے کام لیا اور ڈیوٹی کم دینے کے با وجود پورے وقت کی تنخواہ لی تو گنہگارو عذابِ نار کا حقدار ہے۔ (ایضاً ، ص۷)* تنخواہ زیادہ کرانے یا عہدے وغیرہ میں ترقی کروانے کے لئے جعلی (نقلی) سند لینا نا جائز و گناہ ہے۔ (ایضاً ، ص۸)
( اعلان )
رزق حلال کمانے کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد