Book Name:Islam Me Aurat Ka Maqam
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([1])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 10مارچ 2022ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
رزقِ حلال کمانے کے بقیہ مدنی پھول
* ملازم کو چاہئے کہ دوران ڈیوٹی چاق و چوبند رہے ، سستی پیدا کرنے والے اسباب سے بچے ، مثلاً رات دیر سے سونا وغیرہ۔ (ایضاً ، ص۸۔ )* جو اجارے کے مطابق کام نہیں کر پاتا اسے چاہئے کہ فوراً مستاجر (یعنی جس سے اجارہ کیا ہے اس) کو مطلع کرے۔ (ایضاً ، ص۱۱)* اگر مخصوص مدت مثلاًبارہ ماہ کے لئے ملازمت کا اجارہ ہوتو اب فریقین کی رضا مندی کے بغیر اجارہ ختم نہیں ہو سکتا ، سیٹھ کا خواہ مخواہ دھمکیاں دینا کہ فارغ کر دونگا یا نوکر کا چھوڑ جانے کی دھمکی دینا درست نہیں ، البتہ شرعی مجبوری کی بنا پر دونوں میں سے کوئی بھی وقت سے پہلے اجارہ ختم کر سکتا ہے۔ (ایضاً ، ص۱۲ ملخصاً) * مسلمان کے لئے غیر مسلم کے ہاں ایسی نوکری کرنا جائز نہیں جس میں مسلمان کی ذلت ہومثلا