Book Name:Sultan ul Hind Khuwaja Ghareeb Nawaz
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آیئے صلح کرنے کے مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ * مسلمانوں کے درمیان صُلْح کروانا سُنّتِ اِلہٰیہ ہے۔ (فیصلہ کرنے کے مدنی پھول ، ص۳۱ملخصاً) * حدیثِ پاک میں ہے : مخلوق میں صُلْح کرواؤ کیونکہ اللہ کریم بھی بروزِ قیامت مسلمانوں میں صُلْح کروائے گا۔ (مستدرک ، ۵ / ۷۹۵ ، حدیث : ۸۷۵۸) * مسلمانوں کے درمیان پیار ومحبت پیدا کرنا اور صُلْح کروانا پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی(بھی)سُنّت ہے۔ (صراط الجنان ، ۲ / ۱۹)* چنانچہ ہماری شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اَوس و خَزْرَج دو قبیلوں کے درمیان صُلْح کروائی۔ (در منثور ، اٰل عمران ، تحت الآیۃ : ۱۰۰ ، ۲ / ۲۷۹ماخوذاً) * جھوٹ بول کر دو مَردوں یا مَرد اور عورت کے درمیان صُلْح کروانا جائز ہے۔ (جہنم میں لے جانے والے اعمال ، ۲ / ۷۱۳)چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے : جھوٹ کہیں ٹھیک نہیں مگر تین جگہوں میں : (1)مَردکااپنی عورت کوراضی کرنے کےلیے (جھوٹی) بات کرنا ، (2) لڑائی میں جھوٹ بولنااور(3)لوگوں کے درمیان صُلْح کرانے کے لیے جھوٹ بولنا۔ (ترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، باب ماجاء فی إصلاح ذات البین ، حدیث : ۱۹۴۵ ، ۳ / ۳۷۷)
( اعلان )
صلح کرنےکے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد