Sultan ul Hind Khuwaja Ghareeb Nawaz

Book Name:Sultan ul Hind Khuwaja Ghareeb Nawaz

اسلامی کا دینی ماحول جہاں ہماری دینی اصلاح کرتا ہے وہیں اخلاقی تربیت بھی کرتا ہے۔ امیر اہلسنّت کے عطا کردہ “ نیک اعمال “  میں سے ایک نیک عمل نمبر 14 یہ ہے کہ آج آپ نے (گھر میں یا باہر) کسی پر غصّہ آجانے کی صورت میں چپ رہ کر غصّے کا علاج فرمایا یا بول پڑے؟

شعبہ مزاراتِ اولیا :

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوت اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے ، سنّتوں کی خوشبو پھیلانے ، عِلمِ دین کی شمعیں جلانے میں مصروف ہے۔ دنیا کے کم و بیش 200 ممالک میں اس کا مَدَنی پیغام پہنچ چکا ہے۔ ساری دنیا میں دینی کام کو منظّم کرنے کے لئے تقریباً 80 سے زائد شعبہ جات قائم ہیں ، انہیں میں سے ایک شعبہ “ مزاراتِ اولیا “ بھی ہے ، اس شعبے کے ذمہ داران دیگر دینی کاموں کے ساتھ ساتھ بُزُرگانِ دین کے مزاراتِ مبارکہ پر حاضر ہوکر مختلف دینی خدمات سر انجام دیتے ہیں۔ مثلاً حتّی المقدور صاحبِ مزار کے عُرس کے موقع پر اجتماعِذکر و نعت کا اِنعِقاد ، مزارات سے مُلحقہ مساجد میں عاشقانِ رسول کے مدنی قافلے سفر کروانا اور بالخصوص عُرس کے دنوں میں مزار شریف کے اِحاطے میں سُنّتوں بھرے مدنی حلقے لگانا ، جن میں وضو ، غسل ، تیمم ، نماز ، اور ایصالِ ثواب کا طریقہ ، مزارات پر حاضری کے آداب اور سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی سُنّتیں سکھائی جاتی ہیں ، نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت ، مدنی قافلوں میں سفر اور نیک اعمال پر عمل کی ترغیب بھی دلائی جاتی ہے ، ایامِ عرس میں صاحبِ مزار کی خدمت میں ڈھیروں ڈھیر ایصالِ ثواب کے تحائف پیش کرنا نیز صاحبِ مزار بُزرگ کے