Book Name:Sultan ul Hind Khuwaja Ghareeb Nawaz
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 03فروری 2022ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
* تین صورتوں میں جھوٹ بولنا جائز ہے یعنی اِس میں گناہ نہیں : (1)جب ظالِم ظلم کرناچاہتاہواُس کےظلم سے بچنے کے لیےبھی جائزہے۔ (2) دومسلمانوں میں اِختلاف ہےاوریہ اُن دونوں میں صُلْح کرانا چاہتا ہے مثلاً ایک کےسامنےیہ کہہ دے کہ وہ تمہیں اچھاجانتاہے ، تمہاری تعریف کرتاتھایااُس نےتمہیں سلام کہلا بھیجا ہے اور دوسرے کے پاس بھی اِسی قسم کی باتیں کرے تا کہ دونوں میں عداوت(دشمنی) کم ہوجائے اور صُلْح ہوجائے۔ (3) (شوہر اپنی)بی بی کو خوش کرنے کے لیے کوئی بات خلافِ واقع کہہ دے۔ (بہارِ شریعت ، ۱۶ / ۵۱۷ملتقطاً) * جوشخص لوگوں کے درمیان صُلح کرواتا ہے اللہ پاک اُسے ہر کَلِمَہ کے بدلے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب عطا فرماتا ہے اور اُس کے پچھلے (صغیرہ) گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ (الترغیب والترھیب ، کتاب الادب ، باب اصلاح بین الناس ، رقم : ۹ ، ۳ / ۳۲۱ ملتقطاً) * سب سے افضل صَدقہ رُوٹھے ہوئے لوگوں میں صُلْح کرا دینا ہے۔ (الترغیب والترھیب ، کتاب الادب ، با ب اصلاح بین الناس ، ۳ / ۳۲۱ ، حدیث : ۶)* عمدہ اخلاق اور اچھے اعمال میں سے لوگوں میں صُلْح کروانا بھی ہے۔ (احیاء العلوم ، ۲ / ۱۲۶۶) اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے