Book Name:Sultan ul Hind Khuwaja Ghareeb Nawaz
الامان والحفیظ! اے عاشقانِ رسول! عبرت کا مقام ہے ، آہ! ہم کمزور بندے ایسے سخت عذاب کس طرح برداشت کر پائیں گے مگر افسوس! نمازوں میں سُستی بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے ، یاد رکھئے!نماز کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔ خواجہ بختیار کاکی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مجھے جمعرات کے روز خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں حاضِر ہونے کی دَوْلت نصیب ہوئی۔ خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے آبدیدہ ہو کر (یعنی روتے ہوئے) فرمایا : اے درویش! نماز دین کا رُکْن ہے اور رُکْن ستون ہوتا ہے ، پس جب ستون قائم ہو گا تو گھر بھی قائم ہو جب ستون نکل جائے گا تو چھت فوراً گِر پڑے گی چونکہ اسلام اور دین کے لئے نماز ستون کے قائِم مقام ہے ، جب نماز کے فرائض ، سنتوں ، رکوع اور سجدے میں خلل آئے گا تو حقیقتِ اسلام اور دین خراب ہو جائیں گے۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! دُنیا اور آخرت کی بھلائیاں پانے ، نمازوں کا پابند بننے ، اپنی اور دوسروں کی اِصْلَاح کی کوشش کرکے ثواب کا ذخیرہ جمع کرنے کے لئے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور جتنا ہو سکے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملاً حِصَّہ لیجئے۔ عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کیجئےاور “ نیک اعمال “ کا رسالہ پُر (Fill) کر کے ہر ماہ جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے ۔ ان شاء اللہ اس کی برکت سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا۔ دعوتِ