Sultan ul Hind Khuwaja Ghareeb Nawaz

Book Name:Sultan ul Hind Khuwaja Ghareeb Nawaz

ماہ مُبَارَک میں عِبادت کا بیج بویا جاتا ، شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں ندامت کے اشکوں سے آبپاشی کی جاتی اور ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک میں رحمت کی فصل کاٹی جاتی ہے۔

رجب کے ابتدائی تین روزوں کی فضیلت

رَجَبُ الْمُرَجَّب کے قَدر دانو! تَعْلِیْم و تَعَلُّم (یعنی سیکھنے اور سکھانے)اور کسبِ حلال میں رُکاوٹ نہ ہو ، ماں باپ بھی منع نہ کریں تو جلدی جلدی اور بہت جلدی مسلسل تین ماہ کے یا جس سے جتنے بن پڑیں اُتنے روزوں کے لیے کمر بستہ ہوجائے ، سحری اور اِفطار میں کم کھا کر پیٹ کا قفلِ مدینہ بھی لگائے۔ کاش !ہر گھر میں اور میرے جملہ مَدَارِسُ المدینہ اور تمام جَامِعَاتُ المدینہ میں روزوں کی بہاریں آجائیں ، بس پہلی رجب شریف سے ہی روزوں کا آغاز فرما دیجئے!

    رَجب کے ابتدائی تین روزوں کے فضائل کی بھی کیا بات ہے! حضرت عبدُاللہ ابن عبّاس رَضِیَ اللہُ  عنہماسے روایت ہے کہ بےچین دلوں کے چین ، رحمتِ دارین ، تاجدارِ حرمین ، سرورِ کونین ، نانائے حسنین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے : رجَب کے  پہلے دن کا روزہ تین سال کا کَفّارہ ہے ، اور دوسرے دن کا روزہ دو سال کا اور تیسرے دن کا ایک سال کا کَفّارہ ہے ، پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفّارہ ہے “ ۔ (اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوطی ص۳۱۱ حدیث ۵۰۵۱ ، فَضائِلُ شَھرِ رَجَب ، لِلخَلّال ص۷)

میں  گنہگار  گُناہوں  کے سوا  کیا  لاتا               نیکیاں ہوتی ہیں سرکار نِکو کار کے پاس

نفلی روزوں کی بھی کیا خوب بہاریں ہیں ، اِس ضِمْن میں دو احادیث مُبَارَکہ مُلَاحظہ فرمائیے :

(1) : فرشتے دُعائے مغفرت کرتے ہیں

حضرتِ سیِدَّتُنا اُمّ عُمارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں : حُضُور پاک ، صاحبِ لولاک ، سیّاحِ