Sultan ul Hind Khuwaja Ghareeb Nawaz

Book Name:Sultan ul Hind Khuwaja Ghareeb Nawaz

اور اُس غریب کو ساتھ لے کر عید گاہ کی طرف چلے گئے۔ ([1])

خدمت خلق کی فضیلت

اے عاشقان اولیا! اے عاشقان غریب نواز!  آپ نے سناکہ! خواجہ غریب نواز  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کیسے غریب نواز تھے؟ اللہ پاک ہمیں بھی غریبوں کی  مدد کرنے ، ان کے دُکھ بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا : اَلْخَلْقُ کُلُّہُمْ عَیَال اللہ سَاری مخلوق اللہ پاک کی عیال ہے فَاَحَبُّہُم اِلَی اللہِ اَنْفَعُہُم لِعَیَالِہٖ تو اللہ پاک کا زیادہ پسندیدہ وہ ہے جو اللہ پاک کی عیال کو زیادہ نفع پہنچاتا ہے۔ ([2])

 (2) : ایک حدیثِ پاک میں فرمایا :  جو کسی غمگین کی مدد کرے ، اللہ پاک اس کے لئے 73 مغفرتیں لکھتا ہے ، ان میں سے ایک مغفرت سے اس کے تمام کام دُرست ہو جاتے ہیں اور بقیہ 72 مغفرتیں روزِ قیامت اس کے درجات ہیں۔ ([3])

(3) : حضرت اَنَس بن مالِک  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  فرماتے ہیں : غریب پرور نبی ، رسولِ ہاشِمی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عنہا کو مخاطَب کر کے فرمایا : یا عائشۃ  اَحِبِّی الْمَسَاکِیْنَ وَ قَرِّبِیہِمْ اے عائشہ! مسکینوں سے محبت کرو! انہیں اپنے قریب رکھو! فَاِنَّ اللہَ یُقَرِّبُکِ یَوْمَ الْقِیَامۃِ اللہ پاک روزِ قیامت تمہیں اپنے قرب سے نوازے گا۔ ([4])


 

 



[1]...ہند کے مُرشدِ اعظم ، صفحہ : 101خلاصۃً۔

[2]...جامع صغیر ، صفحہ : 251 ، حدیث : 4135۔

[3]...شعب الایمان ، باب فی التعاون علی البر والتقوی ، جلد : 6 ، صفحہ : 120 ، حدیث : 7670۔

[4]...ترمذی ، کتاب الزہد ، باب ما جاء ان فقراء...الخ ، صفحہ : 562 ، حدیث : 2352۔