Book Name:Sultan ul Hind Khuwaja Ghareeb Nawaz
قربان کرکے رَمَضَانُ الْمُبَارَک ، جَامِعَات میں گزارتے اور اپنی مجلس کی ہِدایات کے مُطَابِق چندے کے بستوں پر ذمّے داریاں سنبھالتے ہیں ، جو اَسَاتذہ اور طَلَبہ بغیر کسی عذر کے محض سُستی یا غفلت کے باعِث عدم دلچسپی کا مُظاہرہ کرتے ہیں ان کی وجہ سے میرا دل روتا ہے۔
خصوصی مَدَنی پھول : جو بھی اسلامی بھائی یااسلامی بہنیں چندہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں انہیں چندے کے ضروری احکام مَعْلُوم ہونا فرض ہے ہر ایک کی خدمت میں تاکید ہے کہ اگر پڑھ چکے ہیں تب بھی دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ 107 صفحات پر مشتمل کتاب ، “ چندے کے بارے میں سوال جواب “ کا دوبارہ مُطَالعہ فرما لیجئے۔ یااللہ پاکرَمَضانُ الْمُبارَک میں چندے اور بقرعید میں کھالوں کے لیے کوشش کرکے جو عاشقانِ رسول میرا دل خوش کرتے ہیں ، تُوان سے ہمیشہ کے لیے خوش ہوجا اور ان کے صدقے مجھ پاپی و بدکار ، گنہگاروں کے سردار سے بھی سدا کے لیے راضی ہوجا ، یااللہ پاک جو اسلامی بھائی اور اسلامی بہن (عذر نہ ہونے کی صورت میں) ہر سال تین ماہ کے روزے رکھنے اور ہر برس جَمَادَی الاُخْرٰی میں رسالہ “ کفن کی واپسی “ اور ماہ رَجَبُ الْمُرَجَّب میں “ آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّم کا مہینا “ اور شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں “ فیضانِ رَمضان “ ( مکمل) پڑھ یا سُن لینے کی سعادت حاصل کرے مجھے اور اُس کو دنیا اور آخرت کی بھلائیاں نصیب فرما اور ہمیں بے حساب بخش کر جنت الفردوس میں اپنے مَدَنی حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّم کے پڑوس میں اِکٹھا رکھ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد