Naik Amaal Raahe Nijaat

Book Name:Naik Amaal Raahe Nijaat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  *  با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اے نَفْس !اللہ   سے ڈر

بنی اسرائیل کا ایک شخص نہایت عِبادت گُزار تھا ۔ وہ رات میں اللہتعالیٰ کی عِبادت میں مصروف رہتا اور دن میں گھوم پھر کر کچھ اشیاء لوگوں کو بیچا کرتا۔ وہ اکثر اپنے نَفْس کا محاسَبہ کرتے(اعمال کا جائزہ لیتے) ہوئے کہتا : “ اے نَفْس! اللہ   پاک سے ڈر۔ “ ایک دن وہ حسبِ معمول اپنے گھر سے روزی کمانے کے لئے نکلا اور چلتے چلتے ایک امیر کے دروازے کے قریب پہنچا اور اپنی اشیاء بیچنے کے لئے صَدا لگائی ۔ امیر کی بیوی نے جب اس حسِین شخص کو اپنے دروازے کے قریب دیکھا تو اس پر عاشِق ہوگئی اور اُسے بہانے سے محل کے اندر بُلا لِیا پھر اُس سے کہنے لگی : اے تاجر ! میرا دل تمہاری طرف مائل ہوچکا ہے ، میرے پاس بہت مال ہے اور زَرْقْ بَرْقْ لِباس ہیں ، تم یہ کام چھوڑ دو میں تمہیں ریشمی لِباس اور بہت سا مال دوں گی ۔ یہ پیش کش سُن کر اس کا نَفْس اس عورت کی طرف مائل ہونے لگا ، مگر فوراً اس نے اپنی عادت کے مطابق (نَفْس کو مُخاطَب کرتے ہوئے )کہا : “ اے نَفْس!اللہ پاک  سے ڈر “ پھر اس عورت کو جواب دیا : “ مجھے اپنے رَبّ کا


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 81 ، حدیث : 1284۔