Book Name:Naik Amaal Raahe Nijaat
کے ذریعے * امیرِ اہلسُنّت و عُلَمائے اہلسُنّت کی کُتُب کے مُطالَعہ پر مُدَاوَمَت (مُ۔ دَا۔ وَ۔ مَت)یعنی ہمیشگی نیک اعمال کے ذریعے* قرآن سیکھنے سکھانے کی سعادت نیک اعمال کے ذریعے* سُنّتوں کی برکات نیک اعمال کے ذریعے* روزانہ کنزُالایمان(مع تفسیرِ خزائِنُ العرفان / نورُالعرفان / صراط الجنان) کی تین(3) آیات کی تِلاوت نیک اعمال کے ذریعے* انفرادی کوشش کی تَرْبِیَت نیک اعمال کے ذریعے* پردے میں پردہ ، اُٹھتے بیٹھتے اور کھڑے رہتے ہوئے حتَّی الْاِمْکان سَمتِ قِبلہ کی سعادت نیک اعمال کے ذریعے * فلموں ڈراموں ، گانے باجوں ، تہمتوں ، گالیوں ، جُھوٹی باتوں ، چُغْلیوں ، وعدہ خِلافیوں ، طَنز و دِل آزارِیوں ، قَہْقَہوں ، حَسَد ، تکبّر ، نِفاق ، رِیاکاری اور خِیانت جیسے مُعاشرتی ، غیراخلاقی اور غیرشرعی اَفْعال و حَرکات سے نفرت نیک اعمال کے ذریعے* ذاتی دوستی کے بجائے سب سے یَکْساں(ایک جیسے) تَعَلُّقات نیک اعمال کے ذریعے* ہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع وہفتہ وارمدنی مذاکرے میں شِرکت نیک اعمال کے ذریعے * مُطالَعۂ بہارِ شریعت و کُتُبِ اعلیٰ حضرت نیک اعمال کے ذریعے* مرکزی مجلسِ شُوریٰ وکابینہ و مُشاوَرَتوں اورمَجالس کی اِطاعت نیک اعمال کے ذریعے * حتّی کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں اِسْتِقامت بھی نیک اعمال کے ذریعے نصیب ہوتی ہے ، غرض یہ کہ نیک اعمال آخرت کے مصائب سے نَجات اور ڈھیر وں بَھلائیوں کے حُصُول کا ذریعہ ہیں ۔ لہٰذا پکّی اور سچّی نِیَّت فرما لیجئے کہ اِنْ شَآءَ اللہ آج سے ہی روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کو اپنا معمول بنائیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں نیکیاں کرنے ، گُناہوں سے بچنے کا خُوب خُوب ذِہْن دیا جاتا ہے ، نیز مُنظَّم طریقے سے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے مُتَعَدَّدشعبہ جات بھی قائم کیے گئے ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش 80 شعبوں میں دینِ متین کی خدمت میں مصروف ہے ، انہی میں سے ایک “ اسپیشل پرسنز