Naik Amaal Raahe Nijaat

Book Name:Naik Amaal Raahe Nijaat

ڈیپارٹمنٹ “ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے  فیضان سے عُمومی لوگوں کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز(یعنی گونگے ، بہرے اور  نابینا لوگ) بھی فیضیاب ہورہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کوعُموماًمعاشرے میں کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ اَلْحَمْد ُلِلّٰہ!امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تربیت اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی کاوِشوں کے نتیجے میں آج پاکستان کے کئی شہروں میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات میں اسپیشل پرسنز کے حلقے لگتے ہیں۔ بڑی راتوں کے اجتماعات مثلاًاجتماعِ میلاد ، اجتماعِ غوثیہ ، اجتماعِ معراج ، اجتماعِ شبِ براءَت اوراجتماعِ شبِ قدر وغیرہ میں بھی اسپیشل پرسنز کے حلقے لگائے جاتے ہیں۔ جن میں باقاعدہ اشاروں کی زبان میں نعت ، بیان ، ذکر اور دعا کا اہتمام ہوتاہے۔ اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے اور اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کیلئے وقتاً فوقتاً مبلغین کوقفلِ مدینہ کورس کروایاجاتا ہے اور ان کے قافلے بھی سفر کرتے ہیں۔

12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے!

 پیارے پیارے اسلامی  بھائیو!اپنے اَخْلاق کو سنوارنے اور اپنی گُفتار و کِردار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوجائیے اور ساتھ ساتھ ذیلی حلقے کے12  دینی کاموں میں بھی حِصّہ لیجئے ، یاد رہے کہ ذیلی حلقے کے 12  دینی کاموں میں سے ماہانہ ایک  دینی کام “ نیک اعمال “ کا رِسالہ جمع کروانا بھی ہے ، ہم خود بھی  نیک اعمال پر عمل کے ساتھ ساتھ  نیک اعمال کا رِسالہ جمع کراتے ہوئے ، دُوسروں کوبھی پابندی کے ساتھ  نیک اعمال کا رِسالہ جمع کروانے کا ذہن دیتے رہیں ، اس پر اِستقامت کی برکت سے اِن شآءَاللّٰہ نیک اعمال میں اِضافہ ہوگا۔

ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اِسْتِقامت سے نیک اعمال کا جائزہ لینے کو اپنا معمول بنالیں ، اِنْ شَآءَ اللہ اس کی کثیر برکتیں حاصل ہوں گی۔