Book Name:Naik Amaal Raahe Nijaat
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طریقت ، امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے “ 101 مَدَنی پھول “ سے سلام کرنے کی سُنّتیں اور آداب سُنتے ہیں : * مسلمان سے ملاقات کرتے وقت اُسے سلام کرنا سُنّت ہے۔ * مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد3 صَفْحَہ 459 پر لکھے ہوئے جُزیئے کا خلاصہ ہے : سلام کرتے وَقت دل میں یہ نِیَّت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اُس کا مال اور عزّت و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں اُن میں سے کسی چیز میں دَخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں۔ (بہار شریعت ، ۳ / ۴۵۹ ، حصہ ۱۶ ملخصا)* دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو ، ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانوں کو سلام کرنا کارِ ثواب ہے۔ * سلام میں پہل کرنا سنّت ہے۔ * سلام میں پہل کرنے والا اللہ کریم کامُقَرَّب ہے۔
( اعلان )
سلام کرنے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع
میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ