Naik Amaal Raahe Nijaat

Book Name:Naik Amaal Raahe Nijaat

(2)گویا شب قدر حاصل کرلی

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([1])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہکریم پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 13جنوری 2022ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

سلام کرنے کی بقیہ سنتیں اور آداب

* سلام میں پہل کرنے والا تکبُّر سے بھی بَری ہے ، جیسا ہماری شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ باصفا ہے : پہلے سلام کہنے والا تکبُّر سے بَری ہے۔ (شعب الایمان ،  ۶ / ۴۳۳ ، حدیث : ۸۷۸۶)* سلام(میں پہل) کرنے والے پر 90 رَحمتیں اور جواب دینے والے پر 10 رَحمتیں نازِل ہوتی ہیں۔ (کیمیائے سعادت ، ۱ / ۳۹۴)* اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ کہنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں ۔ ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللہ بھی کہیں گے تو 20 نیکیاں ہو جائیں گی اور وَبَرَکاتُہ ، شامل کریں گے تو 30 نیکیاں ہو جائیں گی۔ * بعض لوگ سلام کے ساتھ جنَّتُ المقام اور دوزخُ الحرام کے الفاظ بڑھا دیتے ہیں یہ غلط طریقہ ہے بلکہ مَن چلے تو مَعَاذَ اللہ  یہاں تک بک جاتے ہیں : آپ کے بچّے ہمارے غلام۔ *  سلام کا جواب فوراً  اور اتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ سلام کرنے والا سُن لے۔ * سَلام اور جَوابِسلام کا دُرُست تَلَفُّظ یادفَرما لیجئے۔ پَہلے میں کہتاہوں آپ سُن کر دوہرایئے : اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْاَب پَہلے میں جَواب سُناتاہوں پھر آپ اِس کو دوہرایئے : وَعَلَیکُمُ السَّلام


 

 



[1]  تاریخ ابنِ عساکر ، ۱۹ / ۱۵۵ ، حدیث : ۴۴۱۵