Naik Amaal Raahe Nijaat

Book Name:Naik Amaal Raahe Nijaat

کی بُلندی سے چھلانگ لگائی تو مَدَدِ اِلٰہی کی وجہ سے جانی ہلاکت و جسمانی مُصِیْبت سے محفوظ رہا۔ یاد رہے کہ ہماری شریعت میں اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنے کی اجازت نہیں۔ بہر حال ہمیں بھی چاہئے کہ اپنے اَعْمال کا مُحاسَبہ کرتے ہوئے خُود کو گُناہوں سے بچائیں اور زیادہ سےزیادہ نیک اَعْمال بجالائیں ، نیک اَعْمال کی وجہ سے نہ صرف مَدَدِ الٰہی حاصل ہوتی ہے بلکہ دُنیا و آخرت کی بے شُمار سَعادتیں بھی نصیب ہوتی ہیں ، علاوہ ازیں نیکیاں گُناہوں کو مِٹانے کا ذریعہ بھی ہیں ، قرآنِ کریم میں جا بجا اعمالِ صالِحَہ کے فضائل بیان کر کے اس کی تَرْغِیْب دِلائی گئی ہے۔ آئیے اس ضمن میں تین(3) فرامینِ خُداوندی سُنتے ہیں :

پارہ 24 سُوْرَۂ حٰم اَلسَّجدہکی آیت نمبر 8 میں اِرْشاد ہوتا ہے :

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠(۸)  ۲۴ ، حم السجدۃ : ۸)

تَرْجَمَۂ کَنْزُ  العرفان : بیشک ایمان  لانے والوں اور اچھے اعمال کرنے والوں کے لئے بے اِنْتِہا ثواب ہے۔

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِؕ(۷) جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-   ۳۰ ، البینۃ : ۷۔ ۸)    

تَرْجَمَۂ کَنْزُ العرفان : بیشک جو ایما ن لائے اور انہوں نے اچّھے کام کئے وُہی تمام مخلوق میں سب سے بہتر ہیں۔ اُن کا صِلہ اُن کے رَبّ کے پاس بسنے کے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اُن میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ اُن سے راضِی ہوا اور وہ اُس سے راضی ہوئے ۔

اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْهِبْنَ السَّیِّاٰتِؕ-  (پ۱۲ ، ھود : ۱۱۴)  

تَرْجَمَۂ کَنْزُ العرفان : بیشک نیکیاں بُرائیوں کو مِٹا دیتی ہیں۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے سنا کہ جو لوگ  ایمان لانے کے بعد نیک اَعْمال کرتے ہیں ، اللہ پاک اُن خُوش نصیبوں کو اِس قدر ثواب عطا فرماتا ہے جس کی کوئی اِنْتِہا نہیں نیز جنّتی باغات اُن کا ٹھکانا بنتے ہیں اور کرم بالائے کرم یہ کہ نیک اَعْمال کی وجہ سے اُن کی برائیاں بھی مِٹا دی