Book Name:Walidain-e-Mustafa

مستحب ہے۔ ([1])*نَماز میں ربّ کریم سے مُناجات ہے تو اس کے لئے زینت کرناعطر لگانا مُستَحب ہے([2])*آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمیشہ عمدہ خوشبواستعمال کرتے اور اسی کی دو سرے لوگو ں کو بھی تلقین فرماتے([3])*ناخوشگوار بُو یعنی بدبو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ناپسند فرماتے ۔ ([4])*مَردوں کو اپنے لباس پر ایسی خوشبو استعمال کرنی چاہيے جس کی خوشبو پھیلے مگر رنگ کے دھبےّ وغیرہ نظر نہ آئیں۔ ([5])*عورتوں کے لئے خوشبو کی ممانعت اس صورت میں ہے جبکہ وہ خوشبو اجنبی مَردوں تک پہنچے ، اگر وہ گھر میں عطر لگائیں جس کی خوشبو خاوند یا اولاد ، ماں باپ تک ہی پہنچے تو حرج نہیں۔ ([6]) *اسلامی بہنوں کو ایسی خوشبو نہیں لگانی چاہيے جس کی خوشبو اُڑ کر غیر مَردوں تک پہنچ جائے([7]) * فرمانِ مصطفےٰ : عورت جب خوشبولگا کر کسی مجلس کے پاس سے گزرتی ہے تووہ ایسی اور ایسی ہے یعنی بدکارہ ہے ۔ ([8])

طرح طرح کی سنتیں سیکھنے کے لئےمکتبۃ المدینہ کی دو کتب “ بہارِ شریعت “ حِصّہ 16 312 صفحات اور 120 صفحات پرمشتمل کتاب “ سُنتیں اور آداب “ اس کامطالعہ فرمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... بہار شریعت ، جلد : 1 ، صفحہ : 774 ، حصہ : 4ملخصاً۔

[2]... نیکی کی دعوت ، صفحہ : 207۔

[3]... سنتیں اور آداب ، صفحہ : 83

[4]... سنتیں اور آداب ، صفحہ : 83۔

[5]... سنتیں اور آداب ، صفحہ : 85۔

[6]... سنتیں اور آداب ، صفحہ : 85۔

[7]... سنتیں اور آداب ، صفحہ : 86۔

[8]...ترمذی ، کتاب : الادب ، صفحہ : 652 ، حدیث : 2786۔