Book Name:Imam Bukhari Ki Khas Teen Aadatain

پھر واپس آکر آپ نے اپنا گھر فروخت کر کے اُس کتاب کی قیمت ادا کی۔ ([1])

کیسا جذبہ ہے! مَاشَآءَ اللہ! اب تو کتابیں خریدنے ، پڑھنے کا رجحان نہ ہونے کے برابر رِہ گیا ہے ، عِلْمِ دین کے لئے مال خرچ کرنا عموماً بہت بھاری پڑتا ہے۔ الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں اَور بہت سارے پہلوؤں سے مُعَاشرے کی اِصْلاح میں مَصْرُوف ہے ، وہیں دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا شوق بڑھانے ، مسلمانوں کے دِل میں عِلْمِ دین کی قدر بڑھانے اور دینی کتابوں کی رغبت پیدا کرنے میں بھی مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ مَاشَآءَ اللہ! شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالہ پڑھنے کا ہدف دیتے اور دُعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ، آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اس حکمتِ عملی سے الحمد للہ! لاکھوں لاکھ اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ہفتہ وار رسالہ خریدنے اور پڑھنے میں کامیاب ہو رہے ہیں ، اسی طرح الحمد للہ! ملک و بیرونِ ملک کئی شہروں میں مکتبۃ المدینہ کی شاخیں(Branches) ہیں ، ہفتہ واراجتماعات میں بھی مکتبۃ المدینہ کے اسٹال لگتے ہیں ، جہاں سے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی لکھی ہوئی کتابیں ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی لکھی ہوئی کتابیں ، اس کے عِلاوہ عِلْمِ تفسیر ، حدیث ، فقہ ، تصوف اور سیرت وغیرہ کئی موضوعات پر کتابیں ہدیۃً طلب کی جا سکتی ہیں۔  اسی طرح دعوتِ اسلامی کے  آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جارِی کردہ ایک موبائل ایپلی کیشن ہے : Islamic Ebooks Library (اسلامِکْ  اِیْ بُکس لائبریری) ،  یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر لیجئے ، خود بھی دینی کتابیں پڑھئے اور دوسروں  کوبھی شیئر کیجئے۔ اللہ پاک ہم سب کو شوقِ عِلْمِ دین عطا فرمائے ، عِلْمِ دین سیکھنے اور عِلْم کی باتیں دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا


 

 



[1]...عشاق الکتب ، صفحہ : 61۔