Book Name:Imam Bukhari Ki Khas Teen Aadatain

ترجمہ اور تشریح کے ساتھ جمع کی گئی ہیں ، ان کے ذریعے اَحادیث پڑھئے ، سمجھئے ، یاد کیجئے  اور دوسروں تک بھی پہنچائیے کہ اَحادیث یاد کرنے اور دوسروں تک پہنچانے والوں کو پیارے آقا ، دو عالم کے داتا صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے دُعا دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : اللہ پاک اُس بندے کو ترو تازہ رکھے جو میری حدیث سُنے ، اسے یاد کرے اور دوسروں تک پہنچائے۔

اللہ پاک امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے صدقے میں ہمیں شوقِ عِلْمِ حدیث نصیب فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی مذاکرہ

پیارے اسلامی بھائیو!  عِلْمِ دین سیکھنے ، نیکیوں کا جذبہ پانے ، اولیائے کرام کی محبت دِل میں بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں عملاً حِصَّہ لیجئے!  دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : مدنی مذاکرہ۔

الحمد للہ! شیخ طریقت ، امیر اہلسنت ، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو مدنی چینل پر Live (براہِ راست) مدنی مذاکرہ فرماتے یعنی دُنیا بھر سے کئے جانے والے عاشقانِ رسول کے سوالوں کے جواب ارشاد فرماتے ہیں۔ الحمد للہ! مدنی مذاکرہ عِلْمِ دین سیکھنے کا بہترین اور آسان ترین ذریعہ ہے ، آپ بھی کوشش کر کے ہر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بعد نمازِ عشاء مدنی چینل پر اور جو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی پہنچ سکتے ہیں وہاں جا کر مدنی مذاکرے میں شرکت کی عادت بنائیے ، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! عِلْمِ دین