Book Name:Imam Bukhari Ki Khas Teen Aadatain

امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا معمول تھا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ رمضان المبارک میں ایک قرآنِ پاک نمازِ تراویح میں مکمل فرماتے ، پھر نمازِ تہجد میں ہر 3 دِن میں ایک قرآن مکمل کرتےاور سحری سے افطار تک ہر روز ایک قرآن پاک مکمل تلاوت کیا کرتے ، یُوں اگر رمضان المبارک 30 دِن کا ہوتا تو  امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ایک ماہ میں 41 قرآنِ پاک مکمل کرنے میں کامیاب ہو جایا کرتے تھے۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہیں کرنے کے کام...!! مگر اَفْسَوس ہم دوسروں کے معاملات میں بےجا دخل اندازی کرتے اور نہ کرنے کے کاموں میں مَصْرُوف رہتے ہیں۔ کاش! ہم بھی اپنے بزرگوں کی سیرت پر عمل کرنے والے بَن جائیں۔

بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ         گناہوں سے ہر دم بچا یااِلٰہی!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

امام بُخَارِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  اور حقوق العباد

پیارے اسلامی بھائیو! امام محمد بن اسماعیل بخاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ حقوق العباد کے مُعَامَلے میں بہت حُسَّاس تھے ، آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے کبھی کسی کی حق تلفی نہیں کی ، کبھی انجانے میں کسی کا حق تلف ہو بھی گیا تو فوراً اس کی تَلافی فرمائی تاکہ آخرت میں اس کا بدلہ نہ دینا پڑے۔ امام بخاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ خود فرماتے ہیں : لَایَکُوْنُ لِیْ خَصْمٌ فِیْ الْآخِرَۃِ  یعنی روزِ قیامت کوئی بھی مجھ سے اپنا حق مانگنے والا نہیں ہو گا (اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!)۔ ([2])

امام بخاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ایک دوست حضرت اَبُو جعفر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں :  


 

 



[1]...ہدایۃُ السَّارِی ، صفحہ : 70  و  72۔

[2]...ہدایۃُ السَّارِی ، صفحہ : 67۔