Book Name:Imam Bukhari Ki Khas Teen Aadatain

(۲) : امام بخاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  لالچ نہیں رکھتے تھے

امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تین خصوصی صِفَات میں سے دوسراوَصْف یہ ہے کہ امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ لوگوں کے پاس موجود چیزوں کا لالچ نہیں کیا کرتے تھے۔

سُبْحٰنَ اللہ! یہ بھی بہت ہی پیارا وَصْف ہے ، امام بُخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا یہ پیارا وَصْف اس بات کی دلیل ہے کہ امام بُخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ حَسَد سے پاک تھے کیونکہ عُمُوماً حَسَد کی ابتداء لالچ ہی سے ہوتی ہے ، جب بندے کے دِل میں لالچ ہو تو وَہ دوسروں کے پاس موجود نعمتوں کو حسرت سے دیکھتا ہے ، پھر جب اُس کی خواہش پُوری نہیں ہو پاتی ، اسے وہ نعمت حاصِل نہیں ہو پاتی تو کبھی وہ حَسَدکا شِکارہو جاتا ہے لیکن اگر بندے کے دِل میں لالچ ہی موجود نہ ہو بلکہ جو کچھ اللہ پاک نے اُسے عطا فرما دیا ، وہ اسی پر راضِی ہو جائے اُس کے دِل میں کبھی بھی حَسَد نہیں آسکتا۔

اللہ پاک ہم سب کو حِرْص و لالچ اور حَسَد جیسی ہلاکت میں ڈالنے والی باطنی بیماری اور باقی تمام باطنی امراض سے محفوظ فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔

حِرْصِ دُنیا نکال دے دِل سے           بَس رَہُوں طالِبِ رضا یارَبّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول! الحمد للہ! امام بُخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ لوگوں میں بہت مقبولیت رکھنے والی شخصیت ہیں ، آپ کے زمانے کے لوگ بھی آپ سے بہت محبت کیا کرتے تھے ، شاید امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی اس مقبولیت کی وجہ بھی یہی ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ لوگوں کے پاس موجود چیزوں کا لالچ نہیں کرتے تھے۔ حدیثِ پاک میں ہے ، ایک مرتبہ ایک