Book Name:Imam Bukhari Ki Khas Teen Aadatain

تبرکات بھی وسیلہ ہیں۔ ([1])    

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

امام بُخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کامختصر تَعَارُف

پیارے اسلامی بھائیو! امام محمد بن اسماعیل بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ جن کے مزار شریف پر جاکر ، ان کے وسیلے سے دُعا کرنے کی برکت سے اَہْلِ سمرقند کو قحط سے نجات ملی ، آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت بڑے وَلِیُ اللہ ، بہت بڑے عالِم دِین اور بطورِ خاص عِلْمِ حدیث کے بہت بڑے امام ہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ 13 شَوَّالُ الْمُکَرَّم  194 ہجری کو بُخارا میں پیدا ہوئے([2])اور 62 سال کی عمر گزار کر یکم شَوَّالُ الْمُکَرَّم 256 ہجری کو دُنیائے فانِی سے رخصت ہوئے۔ ([3])آپ کا مزار پُرانوار سمرقند کے قریب “ خَرْتَنْک “ نامی بستی میں ہے۔ ([4])

امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ساری زِندگی عِلْمِ حدیث کی خوب خدمت کی ، آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بڑے عبادت گزار ، زَاہِد اور متقی تھے ، آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی وفات کے بعد کافِی عرصے تک آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی قبر شریف سے مشک سے بھی زیادہ اچھی خوشبو آتی رہی ،  لوگ بطور تَبَرُّک (یعنی برکت حاصِل کرنے کے لئے) آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مزار مبارک کی مٹی لے جایا کرتے تھے۔ ([5])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...تفسیر نعیمی ، پارہ : 6 ، سورۃ المائدہ ، تحت الآیۃ : 35 ، جلد : 6 ، صفحہ : 395۔

[2]...ہدایۃُ السَّارِی ، صفحہ : 49۔

[3]...ہدایۃُ السَّارِی ، صفحہ : 179۔

[4]...ہدایۃُ السَّارِی ، صفحہ : 177۔

[5]...ہدایۃُ السَّارِی ، صفحہ : 178۔