Book Name:Imam Bukhari Ki Khas Teen Aadatain

صحابی رَضِیَ اللہُ عَنْہ بارگاہِ رِسَالت میں حاضِر ہوئے اور عرض کیا : یارَسُولَ اللہ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جس پر عمل کرنے سے اللہ پاک بھی مجھ سے محبت فرمائے اور لوگ بھی محبت کریں۔ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : دُنیا سے بےرغبت ہو جاؤ ، اللہ پاک تجھ سے محبت فرمائے گا اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے ، اس سے بےرغبت ہو جاؤ ، لوگ تجھ سے محبت کرنے لگیں گے۔ ([1])

ایک حدیثِ پاک میں ہے : مؤمن کا شَرْف رات کی عبادت میں ہے اور اس کی عزَّت لوگوں سے بےپرواہ ہو جانے میں ہے۔ ([2])

اللہ پاک ہمیں بھی طمع ، لالچ اور لوگوں کے پاس موجود نعمتوں کو للچائی نظروں کے ساتھ دیکھنے سے محفوظ فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔

(۳) : امام بخاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے کام سے کام رکھتے تھے

امام بُخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا تیسرا خصوصی وَصْف یہ ہے کہ آپ لوگوں کے مُعَامَلات میں بےجا دخل نہیں دیتے تھے بلکہ اپنے کام سے کام رکھا کرتےتھے۔

بدقسمتی کے ساتھ آج ہماری اکثریَّت اس پاکیزہ وَصْف سے مَحْرُوم ہے ، *-ڈاکٹر نہ ہونے کے باوُجود مریض کو نسخے بتانا ، *-بِن مانگے مشورے دینا ، *-کسی کے گھر جانا ہو تو گھر کی عِمَارت میں ، گھر کے ساز وسامان میں ، گھر کی سیٹنگ میں بِلااِجازتِ شرعی عیب نکالنا ، مثلاً آپ نے گھر ایسے بنایا ، یہاں سے یُوں بناتے تو اچھا تھا ، یہ ٹیبل یہاں رکھا ، وہاں رکھتے تو اچھا لگتا وغیرہ وغیرہ۔ *- اسی طرح چار دوست مل کر بیٹھ جائیں تو حکومتوں کے مُعَاملات


 

 



[1]...ابن ماجہ ، کتاب : زہد ، صفحہ : 667 ، حدیث : 4102۔

[2]...مستدرک ، کتاب : رقاق ، جلد : 5 ، صفحہ : 463 ، حدیث : 7991۔