Book Name:Imam Bukhari Ki Khas Teen Aadatain

آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجنَّة جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!               جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

سچ بولنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

دو ۲فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : (1) : سچ بولنا نیکی ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے([2]) (2) : آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سُوال ہوا : جنتی عمل کون سا ہے؟ فرمایا : سچ بولنا۔ ([3])

اے عاشقانِ رسول!سچ بولنا سُنّتِ مصطفےٰ ہے * ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمیشہ سچ بولا کرتے تھے اسی وجہ سے لوگ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو صادق وامین کے لقب سے جانتے تھے * حضرت عبد اللہ بن سلام ابھی ایمان نہ لائے تھے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھتے ہی پکار اٹھے : وَجْھُہٗ لَیْسَ بِوَجْہِ کَذَّابٍیعنی یہ چہرہ کسی جھوٹ بولنے والے کا چہرہ نہیں۔

اے عاشقانِ رسول! ہمیں بھی ہمیشہ سچ بولنا چاہئے ، جھوٹ بولنا گُنَاہ ہے ، جھوٹ سے ہمیشہ بچتے رہنا چاہئے ، “ سچ اور جھوٹ “ کے متعلق مزید معلومات کے لئے شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ “ جھوٹا چور “  اسی طرح  “ احیاء العلوم ، جلد : 3 ، صفحہ :


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، کتابُ : الْاِیمان ، بابُ : الْاِعْتِصَام ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[2]... مسلم ، کتاب : الادب ، صفحہ : 1405 ، حدیث : 2607۔

[3]... مسند امام احمد ، جلد : 2 ، صفحہ : 589 ، حدیث : 6652۔