Book Name:Imam Bukhari Ki Khas Teen Aadatain

شریف کا 120 بار ختم کیا ، ساری مرادیں اور ضرورتیں پُوری ہوئیں۔ ([1]) حکیم الاُمَّت ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مصیبتوں میں ختمِ بُخَاری کیا جاتا ہے ، جس کی برکت اور اللہ پاک کے فضل سے  مصیبتیں ٹَل جاتی ہیں۔ ([2])

پیارے اسلامی بھائیو! امام بُخَاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی لکھی ہوئی کتاب بُخَارِی شریف بہت بابرکت اور مَقْبُول کتاب ہے ، امام ابُو زید مَرْوَزِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں ایک مرتبہ مکہ پاک میں مقامِ ابراہیم اور حجرِ اَسْوَد کے درمیان سَو رہا تھا کہ خواب میں اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت نصیب ہوئی۔ حُضُور جانِ کائنات ، فخرِ مَوْجودات صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اے ابوزید! ہماری کِتَاب کا دَرْس کیوں نہیں دیتے؟ میں نے عرض کیا : یارَسُولَ اللہ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم! میری جان آپ پر قربان...!! آپ کی کتاب کونسی ہے؟ حُضُورِ اکرم ، نورِ مجسم صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : محمد بن اسماعیل (یعنی امام بُخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ) کی کتاب “ بخاری شریف۔ “ ([3])

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے بُخَاری شریف کیسی بابرکت کتاب ہے۔ الحمد للہ! آج بھی ہر مدرسے میں جہاں دَرْسِ نظامی یعنی عالِم کورس کروایا جاتا ہے ، وہاں بُخَاری شریف پڑھائی جاتی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ میں بھی الحمد للہ! بُخَاری شریف باقاعِدہ نصاب میں شامِل ہے۔

لوگ دُنیوی عِلْم تو پڑھتے ہیں ، Facebook (فیس بُک) پر بہت ساری پوسٹیں ، ادھر


 

 



[1]...مرقات ، جلد : 1 صفحہ : 54۔

[2]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 1 صفحہ : 11خلاصۃً۔

[3]...بُسْتانُ المحدثین ، صفحہ : 274-275ملتقطا۔