Book Name:Imam Bukhari Ki Khas Teen Aadatain

اُدھر کی سچی جھوٹی کہانیاں ، ناوِل ، ڈائجسٹ وغیرہ تو پڑھتے رہتے ہیں مگر اَفْسَوس پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی اَحادیث پڑھنے کا شوق بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے ، “ بُخَاری شریف “ بہت عظیم کتاب ہے ، اسے پڑھنا ، اسے سمجھنا بڑے ثواب کا کام ہے ، البتہ “ بخاری شریف “ پڑھنی ہو بلکہ لازمی پڑھی جائے مگر کسی ماہِر عاشِقِ رَسُول عالِمِ دِین سے پڑھنی چاہئے ، لہٰذا بُخَارِی شریف اور حدیثِ پاک کی دیگر اَہَم کتابیں ، عِلْمِ فقہ ، عِلْمِ تفسیر اور دیگر کئی اسلامی عُلُوم وفنون پڑھنے ، سیکھنے کے لئے جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لینا چاہئے ، اب تو الحمد للہ! H.E.C (یعنی ہائیر ایجوکیشن کمیشن) نے دعوتِ اسلامی کو اپنا تعلیمی بورڈ بنانے کی بھی اجازت دے دی ہے جس کا نام رکھا گیا ہے “ کَنْزُ الْمَدَارِسْ “ ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہ اب جو بھی دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ (Boys & Girls) سے دَرْسِ نظامی یعنی عالِم / عالمہ کورس مکمل کرنے کی سَعَادت حاصِل کریں گے ، ان کے لئے کَنْزُالْمَدَارِس بورڈ سے جو سند جاری کی جائے گی وہ  M.A اسلامیات کے برابر ہو گی۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت Online  جامعۃ المدینہ کی بھی سہولت موجود ہے ، جو Online جامعۃ المدینہ سے دَرْسِ نظامی مکمل کریں گے ، انہیں ملنے والی سَنَد بھی M.A اسلامیات کے برابر ہی ہو گی۔ لہٰذا اَگر آپ جامعۃ المدینہ میں داخلہ نہیں لے سکتے تو Online جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے لیجئے اور گھر بیٹھے ہی باقاعدہ عِلْمِ دین پڑھنے کی سعادت حاصِل کیجئے۔

اور اگر آپ Online جامعۃ المدینہ میں بھی داخلہ نہیں لے سکتے تو مکتبۃ المدینہ سے *-فیضانِ چہل حدیث *-40 فرامینِ مصطفےٰ *-احادیثِ مبارکہ کے انوار اَور *- فیضانِ ریاض الصالحین وغیرہ کتابیں حاصِل کیجئے ، ان کتابوں میں اَحادیثِ کریمہ اُرْدُو