Book Name:Faizan e Ramzan

پُورے عِلْمِ طِب کا خلاصہ بیان کر دیا ہے مگر تمہارے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس بارے میں کچھ نہیں فرمایا ، امام زین العابدین رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ نے فرمایا : میرے نانا جان ، سلطانِ دوجہان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اَحادیث ہزاروں ہیں ، صِرْف ایک ہی حدیث میں آپ نے عِلْمِ طِبْ کا خُلاصہ کر دیا ہے ، چنانچہ حدیثِ پاک ہے : سب سے بُرا برتن جسے انسان بھرتا ہے ، وہ اس کا پیٹ ہے ، انسان کو صرف چند ہی لقمے کافی ہیں ، جو اس کی پیٹھ سیدھی رکھیں۔ ([1]) اس غیر مسلم ڈاکٹر نے جب یہ حدیثِ پاک سُنی تو پکار اُٹھا : مَا تَرَکَ  کِتَابُکُمْ وَلَا نَبِیُّکُمْ لِجَالِیْنُوْسَ شَیْئاً  یعنی تمہاری کتاب اور تمہارے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جالینوس (جو اپنے وقت کا بہت بڑا حکیم ہوا ہے ، اس ) کے لئے کچھ چھوڑا ہی نہیں ، ساری ہی طب کا خُلاصہ بیان کر دیا ہے۔ ([2])

اللہ پاک ہم سب کو رمضان المبارک میں خوب خوب روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ، روزے کی برکت سے ظاہِری بیماریوں سے بھی شفا عطا فرمائے اور باطنی بیماریوں سے شفا دے کر تقویٰ وپرہیزگار کی دولت بھی نصیب فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

رمضان المبارک کے لئے ابھی سے تیاری کر لیجئے

اے عاشقانِ رسول !ایسا عظیمُ الشَّان مہینا تشریف لا رہا ہے کہ جس کی ہر گھڑی رحمت بھری ہے ، کیا ہم نے اس کے لئےتیاری کر لی ہے؟ یہ مہینا ہم نے کیسے گزارنا ہے ، اس


 

 



[1]...ترمذی ، کتاب : الزہد ، صفحہ : 566 ، حدیث : 2380۔

[2]...تفسیر قُرطبی ، پارہ : 8 ، سورۃ الاعراف ، تحت الآیۃ : 31 ، جلد : 4 ، صفحہ : 118۔