Book Name:Faizan e Ramzan

نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ ([1]) ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : جس نے رمضان المباک میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔ ([2]) اِبْنِ ماجَہ شریف کی روایت میں ہے : اعتکاف کرنے والا گناہوں سے بچا رہتا ہے اور اس کے لئے تمام نیکیاں لکھی جاتی ہیں جیسےان کے کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔ ([3]) یعنی مُعْتَکِف اعتکاف کی وجہ سے جن نیکیوں سے محروم ہو گیا جیسے زیارتِ قبور ، مسلمان سے ملاقات ، بیمار کی مزاج پرسی ، نمازِ جنازہ میں حاضِری وغیرہ اسے ان سب نیکیوں کا ثواب اسی طرح ملتا ہے جیسے یہ کام کرنے والوں کو ثواب ملتا ہے۔ حضرت حَسَن بصری رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ  سے منقول ہے : مُعْتَکِف کو ہر روز ایک حج کا ثواب ملتا ہے۔ ([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اجتماعی سُنَّت اعتکاف کی برکات

پیارے اسلامی بھائیو! رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہر سال لاکھوں لاکھ مسلمان رضائے الٰہی پانے ، سُنَّتِ مصطفےٰ (صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) اپنانے ، رحمتوں برکتوں سے مَعْمُور اور ثواب سے بھر پور شبِ قدر پانے کے لئے اس مہینے کے آخری عشرے کا اعتکاف کرتے ہیں ، یقیناً یہ بہت بڑی سعادت ہے لیکن عِلْمِ دین کی کمی اور معلومات نہ ہونے کی وجہ سے کئی مُعْتَکِف حضرات مسجد کے آداب اور عبادات کو صحیح طور پر بجا لانے


 

 



[1]...جَامِع صغِیر ، صفحہ : 516 ، حدیث : 8480۔

[2]...جَامِع صغِیر ، صفحہ : 516 ، حدیث : 8479۔

[3]...ابن ماجہ ، کتاب : صیام ، باب : فی ثواب الاعتکاف ، صفحہ : 284 ، حدیث : 1781۔

[4]...شُعَبُ الْاِیْمَان ، باب : فی الاعتکاف ، جلد : 3 ، صفحہ : 425 ، حدیث : 3968۔