Book Name:Faizan e Ramzan

رمضان المبارک کا جدول بناتے وقت حکمتِ عملی اپنانی چاہئے ، وہ یہ کہ عِبَادات میں سب سے اَفْضَل فرائِض ہیں اور رمضان المبارک میں ایک فرض کا ثواب 70 فرائض کے برابر کر دیا جاتا ہے ، لہٰذا اپنے جدول میں فرائض کو فوقیت دی جائے۔ مثلاً بندہ غور کرے کہ جتنا عِلْمِ دین سیکھنا مجھ پر فرض ہے ، کیا وہ میں مکمل سیکھ چکا ہوں؟ اگر نہیں تو فرض عِلْم سیکھنے کا بھی وقت رکھا جائے ، اسی طرح قضا نمازیں ہوں تو انہیں ادا کرنا وغیرہ۔

فرض عِلْم سیکھنے کے لئے امیر اہلسنت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادری رضویدَامَتْ  بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتب فیضانِ رمضان ، نماز کے اَحْکام ، کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، غیبت کی تباہ کاریاں وغیرہ مکتبۃ المدینہ سے حاصِل کر لی جائیں ، اسی طرح بہارِ  شریعت  اور مکتبۃ المدینہ کی دیگر کُتب ورسائل حاصِل کر کے انہیں پڑھنے کا باقاعدہ وقت طَے کر لیا جائے ، رمضان المبارک میں مَاشَآءَ اللہ! مدنی مُذَاکروں کی بھی بہاریں ہوتی ہیں ، الحمد للہ!امیر اہلسنت دَامَتْ  بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ماہِ رمضان میں روزانہ 2 مدنی مذاکرے فرماتے(یعنی عاشقانِ رسول کے سُوالات کے جوابات دیتے) ہیں ، ایک مدنی مذاکرہ عصر کی نماز کے بعد اور دوسرا نمازِ تراویح کے بعد مدنی چینل پر لائیو(Live) نشر کیا جاتا ہے ، یہ مدنی مذاکرے بھی عِلْمِ دین سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں ، ان مدنی مذاکروں میں شِرکت کی جائے۔

اس کے عِلاوہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی ڈیپارٹمنٹ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سنٹر)  کی ایک بہت پیاری کتاب ہے : “ رمضان المبارک کے صبح وشام گزارنے کا طریقہ “ یہ کتاب اَصْل میں دعوتِ اسلامی کے تحت