Book Name:Faizan e Ramzan

رہے تھے کہ اسے کیا ہو گیا ہے!  الحمد للہ! گھر میں بہت اچھی ترکیب بن گئی۔ ([1])

بگڑے اخلاق سارے سنور جائیں گے   مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

بس مزا کیا مزے کو مزے آئیں گے        مدنی ماحول میں کرلو تم اِعتِکاف

مان بھی جاؤ عطار کی اِلْتِجَا                         مدنی ماحول میں کرلو تم اِعتِکاف

ہوگا راضی خُدا ، خوش شہِ انبیاء                 مدنی ماحول میں کرلو تم اِعتِکاف

دار الافتاء اہلسنت موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول! دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے ، جس کا نام ہے : Dar-ul-Ifta Ahlesunnat) (دارالافتاء اہلسنت)۔ یہ ایپلی کیشن Android اور (IOSدونوں طرح کی ڈیوائسز سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ، اس موبائل ایپلی کیشن میں* مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات آڈیو ، ویڈیو اور ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں۔ *احکامِ تجارت۔ *فرض علوم کورس *اور تجارت کورس بھی اس ایپلی کیشن میں شامِل ہے۔ فرض علوم سیکھنے ، روزمَرّہ مسائل کا شرعی حل جاننے کے لئے یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے ، خود بھی اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں تک بھی پہنچائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ


 

 



[1]...فیضانِ رمضان ، صفحہ : 412۔