Book Name:Faizan e Ramzan

ہزاروں مقامات پر ہونے والے اجتماعی سُنت اعتکاف کاجدول ہے ، اس کتاب میں بہت سے فرض عُلُوم کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے آخری عشرے (یعنی 21 تا 30 رمضان) کا پُورا جدول دیا گیا ہے ، رمضان المبارک کا جدول بنانے کے لئے اس کتاب سے بھی بھرپور مدد حاصِل کی جاسکتی ہے۔

 اعتکاف کے فضائل

رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں حاصِل کرنے ، ماہِ رمضان گُنَاہوں سے بچ کر نیکیوں میں گزارنے کا سب سے بہترین طریقہ اِعْتِکاف ہے۔ *شعبان المعظم کے آخری دِن سورج ڈوبنے سے پہلے ہی بندہ تیاری کر کے اعتکاف کی نیت سے مسجد میں پہنچ جائے۔ *مسجد کے آداب کا خیال رکھتے ہوئے پُورا ماہِ رمضان مسجد میں گزارے ، *کبھی تلاوتِ قرآن میں مَصْرُوف ہو ، *کبھی ذِکْرُ اللہ کرے ، *کبھی آخرت کے مُعَاملات میں غور وفکر کرے ، *کبھی دینی کتابوں کا مطالعہ کرے ، *رَو رَو کر اپنے اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعائیں کرے ، *بخشش و مغفرت کی التجائیں کرے ، *بس دُنیا سے کَٹ کر پُورا رمضان اللہ پاک کے گھر میں پَڑا رہے تو اس کا لطف ہی جدا ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو اللہ پاک کی رضا و خوشنودی کے لئے ایک دِن کا اعتکاف کرے گا اللہ پاک اس کے اور جہنّم کے درمیان 3 خندقیں حائِل کر دے گا ، ہر خندق کی مَسَافت (یعنی دُوری) مشرق ومغرب کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔ ([1]) اُمُّ المُؤمِنِیْن حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ ، طاہرہ  رَضِیَ اللہ عَنْہ ا سے روایت ہے : مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیْمَان ، باب : فی الاعتکاف ، جلد : 3 ، صفحہ : 425 ، حدیث : 3965۔