Book Name:Faizan e Ramzan

میں کامیاب نہیں ہو پاتے ، نتیجۃً اعتکاف کی برکتیں پُوری طرح حاصِل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی مسلمانوں کو قرآن وسنت کا عامِل بنانے ، انہیں عِلْم و عمل کے زیور سے آراستہ کرنے اور عبادات کا ذوق وشوق بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! دعوتِ اسلامی کے تحت ہر سال ملک و بیرون ملک ہزاروں مساجد میں اجتماعی  اعتکاف کا سلسلہ ہوتا ہے ،  اس اعتکاف کا صبح سحری سے لے کر اگلی سحری تک ایک ایک منٹ کا جدول بنا ہوتا ہے ، مبلغین سیکھنے سکھانے کے حلقے لگاتے ہیں ، کبھی درس وبیان کے ذریعے عِلْمِ دین سیکھنے کا موقع ملتا ہے ، کبھی قرآنِ کریم درست مخارج اور تجوید وقراءَت کے ساتھ سیکھنے کے حلقے ، کبھی سنتیں و آداب سیکھنے ، کبھی دُعائیں یاد کرنے کے حلقے ، فرض عُلُوم سیکھنے سکھانے کی ترکیب ، قرآنِ  کریم ترجمہ وتفسیر کے ساتھ سننے سنانے کے حلقے ، اس کے ساتھ ساتھ اشراق وچاشت ، اَوَّابین ، نمازِ توبہ ، تہجد ، سحر و افطار کی رِقَّت انگیز دُعائیں ، الغرض عِلْمِ دین اور نفل عبادات کی برکتوں سے مالا مال یہ اجتماعی اعتکاف کردار نکھارنے ، سنتوں کا پابند بننے اور رمضان المبارک کی برکتوں سے جھولی بھرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اے عاشقانِ رسول !  دُنیوی کام نہ کبھی ختم ہوئے ہیں ، نہ کبھی ہوں گے ، مجبوریاں ساتھ ساتھ چلتی ہی رہتی ہیں ، آئندہ سال نہ جانے ماہِ رمضان دیکھنا نصیب ہو گا یا نہیں ، بَس ہمت کیجئے ، ذِہن بنائیے اور اس بار دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعی اعتکاف میں شِرْکت کر ہی لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ! بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ آپ کی ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار پیش کی جاتی ہے۔ چنانچہ