Book Name:Qaroon Ki Halakat

بے جا محبت یا محض سُستی یادِین سے دُوری کی بِناء پر لاعلمی اورجہالت کی وجہ سے ابھی تک ادا نہیں کی ، وہ فوراً اللہ پاک کی بارگاہ میں سچے دل سے  توبہ  کرےاورپھر عُلمائے اہلِ سُنَّت سے رُجوع کرکے اس کا حساب لگاکر پوری زکوٰۃ ادا کرے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے کمزور جسموں میں آخرت کا درد ناک عذاب سہنے کی  ہرگزطاقت نہیں ہے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

زکوٰۃ سے کیا مراد ہے ؟  Definition  of  zakat

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو!زکوٰۃ شریعت کی جانب سے مقرر کردہ اس مال کو کہتے ہیں ، جس سے اپنا نفع ہر طرح سے ختم کرنے کے بعد رضائے اِلٰہی  کے لئے کسی ایسے مسلمان فقیر کی ملکیت میں دے دیا جائے (یعنی مالک بنا دیاجائے)جو نہ تو خود ہاشمی ہو اور نہ ہی کسی ہاشمی کا آزاد کردہ غلام ہو ۔ ( درمختار ، کتاب الزکوٰۃ ، ۳ / ۲۰۴ ، ۲۰۶ ملخصاً)

زکوٰۃ کو زکوٰۃ کہنے کی وجہ

                                 زکوٰۃ کا لُغوی معنیٰ طہارت ، اضافہ اور برکت ہے۔ چونکہ زکوٰۃ بقیہ مال کے لئے طہارت اور اضافے کاسبب بنتی ہے ، اسی لئے اسے زکوٰۃ کہا جاتا ہے۔ ( درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الزکوٰة ، ۳ / ۲۰۳ملخصاً )

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک نے مالداروں پر زکوٰۃ فرض کی تاکہ وہ  اپنی زکوٰۃ کے ذریعے مُعَاشرے کے کمزور اور نادارطبقے کی مدد کریں اور دولت چند لوگوں کی مٹھیوں میں قید ہونے کےبجائے غریب افراد تک بھی پہنچتی رہے اور یوں مُعَاشرے میں معاشی توازُن کی فَضا قَائم رہے۔ اگر اللہ  پاک چاہتا تو سب کو دولت مندبنادیتا اورکوئی شخص غریب نہ ہوتا ، لیکن اُس نے