Book Name:Qaroon Ki Halakat

مَضبُوط بھائی چارہ

زکوٰۃ دينے کاایک فائدہ یہ بھی ہوتاہے کہ مُسَلمانوں  کے درمیان  مضبوط بھائی چَارہ قائم رہتا ہے جس سے اسلامی مُعَاشرےکوفروغ ملتاہے۔ عربی مُحاورہ ہے : “ اَلْاِ تِّحَادُقُوَّۃٌ عَظِیْمَۃٌ یعنی اتحاد(Unity) عظيم قوت ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ  اگر ہم آپس میں متحد اور پیار مَحَبَّت سے رہیں توبڑے سے بڑے چیلنج سے نمٹ سکتے ہیں جبکہ ایک دوسرے سے پیٹھ پھیر کر اور محبتوں کے چراغ بجھا  کر چھوٹی سی آزمائش کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اس كو يوں سمجھئے کہ موٹے موٹے رسّے جو نرم و نازک دھاگوں کے اتحاد سے  بنتے ہیں ، حالانکہ ایک دھاگہ جس کی کمزوری کی کیفیت یہ ہوتی ہے کہ چھوٹا سا بچہ بھی اُسے بآسانی توڑ سكتا ہے ، مگر جب کئی  کمزور دھاگے آپس میں مل کر ایک مضبوط  رسّے کی صورت اختیار کرلیتے ہیں تو بڑے بڑے بحری جہازوں(Ships)کو  پانی کے شدیدزور میں بھی روكے رکھتے ہیں ۔ مسلمانوں کو بھی  آپس  میں اسی طرح شفقت ومحبت  سے مل جل کر رہنا چاہیے۔

  نبیِّ کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نےارشاد فرمایا : سارے مُسلمان ایک عمارت کی طرح ہیں ، جس کا ایک حصّہ دوسرے کو طاقت پہنچاتا ہے۔ (بخاری ، کتاب المظالم والغصب ، باب نصر المظلوم ، ۲ / ۱۲۷ ، حدیث : ۲۴۴۶)

ایک اور روایت میں ہے : مسلمانوں کی آپس میں دوستی اوررحمت اور شفقت کی مثال جسم کی طرح ہے ، جب جسم کا کوئی عُضْو بیمار ہو تا ہےتو بخاراوربے خوابی میں سارا جسم اس کا شریک ہو تا ہے ۔

(مسلم ، کتاب البر والصلۃوالآداب ، باب تراحم المؤمنین ..الخ ، حدیث : ۲۵۸۶ ، ص۱۳۹۶)

مال پاک ہوجاتا ہے

                                  زکوٰۃ دینےوالے کو یہ فائدہ  بھی ملتاہے کہ اس کا مال پاک ہوجاتا ہے جیسا کہ