Book Name:Qaroon Ki Halakat

ترغیب دِلائیے ، ہمارے لَب ہِلالینےاور ہماری اِنفرادی کوشش سے اگر کسی کا دینی ذہن بن گیا اور اُس نے  اپنی زکوٰۃ ، فطرات ، صَدَقات و خَیْرات ، نفلی چندہ یا عُشْر وغیرہ دعوتِ اسلامی کودینی کاموں کے لیے دے دئیے تو ہمارے لیےثوابِ جاریہ بن جائے گا۔ اِنْ شَآءَاللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

شعبہ اوقات الصلوٰۃ(Prayer Timings Department)

اے عاشقانِ رَمَضان!رَجَبُ الْمُرَجَّب کے مبارَک لمحات ہیں اور مسلمان اس مبارَک مہینے میں نفل روزے رکھتے اور نفل نمازیں پڑھتے ہیں۔ یقیناًان دونوں اعمال کا وقت جاننے کے لئے ایک خاص عِلْم کی ضرورت ہوتی ہے اس عِلْم کا نام “ توقیت “ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور سُنَّتوں کی دُھومیں مَچانے کیلئے کم و بیش  80 شُعْبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچارہی ہے۔ اِنہی  میں سے ایک “ شعبہ اوقات الصلوۃ “ بھی ہے۔ تَوقیت سے مُراد وہ عِلْم ہے جس کی مدد سے دُنیا کے کسی بھی مقام کے لئے پانچوں نمازوں ، طُلوع و غُروب اورنِصْفُ النَّھَار وغیرہ کے اَوْقات معلوم کئے جاتے اور دُرست سَمتِ قِبلہ کا تَـعَـیُّن کِیاجاتا ہے۔ شعبے نے عِلْمِ توقیت کے ذَرِیْعے نمازوں کے اَوْقات ، طُلُوع وغُروب اورسَمتِ قِبْلہ کی دُرُسْت مَعْلُومات نقشے کی صُورت میں  جمع کی ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شعبہ اوقاتُ الصلوٰۃ نے اب تک نہ صِرْف عِلْم ِتَوقیت کے اُصُول و قَوانین کے مُطَابِق  بے شُمار شہروں کےاَوقاتُ الصَّلٰوۃکے نقشے تیار کئے ہیں بلکہ اس سلسلے میں مزید ایک قَدَم بڑھاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ایک شعبہ “ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ “ کے تَعاوُن سے ایک ایسا سافٹ وئیر بناماَوقاتُ الصَّلٰوۃبھی مُتعارَف کروایا ہے ، جو کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر دُرُسْتْ نمازوں کے وَقْت کی نِشاندہی میں بے حد مفیدہے۔ چُنانچہ کمپیوٹر(ڈیسک ٹاپ