Qaroon Ki Halakat

Book Name:Qaroon Ki Halakat

آمدنی میں سے  کچھ نہ کچھ مدد بھی کرنی چاہیے۔ یادرکھئے! ان کی مالی مدد کرنے کے بعد اپنی  واہ واہ کروانے کیلئے لوگوں پر اس کو ظاہر نہ کیا جائے  بلکہ  رِضائے الہٰی کی خاطر آخرت میں ثواب کی  اُمید سے اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرنا چاہئے ، کیونکہ پارہ 3سُوْرَۂ بَقَرہ  آیت  نمبر264میں کسی کو صدقہ و خیرات دے کر احسان جتلانے      سے منع فرمایا ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَ الْاَذٰىۙ-

تَرْجَمَۂ کنزالعرفان : اے ایمان والو!احسان جتا کر اور تکلیف پہنچا کر اپنے صدقے برباد نہ کردو۔

پیارے پیارے اسلامی  بھائیو! اپنے قریبی رشتہ داروں  پر احسان جتانے کے بجائے رِضائے الٰہی کی خاطر زکوٰۃ دینی چاہئے اور ممکن ہوتو نیکی کے کاموں میں خرچ کرنے کیلئے ثواب کی نیت سے آپ کی  اپنی مسجدبھروتحریک دعوتِ اسلامی  کوبھی دیجئے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہدعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک  چلنے والے ہزارہا مدارِسُ المدینہ و جامعاتُ المدینہ قائم ہیں جو دِینی فضلیت کے لحاظ سے بہت اہمیّت کے حامل ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اِن مدارِسُ المدینہ وجامعاتُ المدینہ کو قائم رکھنے کے لئے اِن پر مختلف اَخراجات کی مَد میں سالانہ کروڑوں  روپے خرچ کئے جاتے ہیں ، جس کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی چینل کے ذریعے ٹیلی تھون (یعنی چندہ جمع کرنے کی مہم)کی بھی ترکیب ہوتی ہے ، لہٰذا آپ سے بھی عرض ہے کہ طَلبۂ علمِ دِین کی دُعاؤں سے حِصّہ پانے ، دعوتِ اسلامی کی ترقّی و بقا اور مدارِسُ المدینہ و جامعاتُ المدینہ کے نظام کو مضبوط سے مضبوط تَر بنانے کے  لئے زکوٰۃ ، فطرات ، صَدَقات و خَیْرات ، نفلی  چندہ اور عُشْر وغیرہ کے ذریعے نہ صرف خُود تعاوُن فرمائیے بلکہ اپنے عزیزوں ، پڑوسیوں اور دوست اَحباب پرانفرادی کوشش کرکے اُنہیں بھی اِس کی