Book Name:Qaroon Ki Halakat

سے ملتےہیں ، اب شاید کوئی عُذرخواہی نہ کرسکے کہ میں توعلمِ دِین سے اِس وجہ سے دُورتھا کہ مجھے پتہ نہیں تھا۔ اللہ  پاک کے احکامات  پر  عمل کرنے اور جن کاموں سے اس نے منع کیا ہے ، ان سے   بچنےاور نیکیوں پر استقامت پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ ہوجائیے ، اِنْ شَآءَاللہ اس کی برکت سے دِین و دُنیا کی ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔

انفرادی کوشش

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی بَرَکت  سے جہاں دیگر بے شُمار فَوائِد حاصل ہوتے  ہیں ، وہیں 12 دینی کاموں میں عملی طورپر حِصَّہ لینے کا ذِہْن بھی بنتا ہے ، 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ انفرادی کوشش “ بھی ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ اِنفرادی کوشش کی ترغیبیں “ 72 نیک اعمال “ نامی رسالے میں بھی موجود ہیں ، چنانچہ نیک عمل  نمبر36ہے : کیا آج آپ نے اِنفرادی کوشش کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے  12 دینی کام میں سے کم از کم ایک دینی کام کی ترغیب دِلائی؟

یاد رہے!* اِنْفِرادی کوشش کی بَرَکت سے نمازِ باجماعت پڑھنے والوں میں اضافہ ہوتاہے۔ *  مَسجدوں کو آباد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ *  تفسیر سننے سنانے کے حلقے میں شریک ہونے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ *  سُنَّتوں  کی تربیت کیلئے مَدَنی قافلوں میں سفر کیلئے اسلامی بھائی تیار کیے جاسکتے ہیں۔ آئیے! ترغیب کے لئے  انفرادی کوشش کا ایک واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

ڈاکو نے توبہ کرلی

پاکستان کی جیل کے ایک سزا یافتہ قیدی پہلے پہل ایک خطرناک ڈاکو تھے۔ لوگوں پر ان کا ڈر