Book Name:Qaroon Ki Halakat

اپنی مَشِیَّت سے کسی کو اَمِیر بنایا تو کسی کو غریب تاکہ امیر کو اس کی دولت اور غریب کو اس کی غُرب( Poverty) کےسبب آزمائے ، کیونکہ یہ دُنیا دارُالامتحان(یعنی آزمائش کا گھر )ہے۔ ہمیں  ہرحکمِ الٰہی کو اپنے لئے سعادت سمجھتے ہوئے خوش دِلی سے  لبیک کہنا چاہیے اور اپنی آخرت کےلئے اَجْر و ثواب کا ذخیرہ اِکٹھا کرنا چاہیے۔ اگر کوئی حکمِ شرعی  پر عمل کرنےمیں سُستی کرے اور اپنے اموال کی زکوٰۃ ادا نہ کرے تو اُسے  دنیا و آخرت میں کئی نقصانات  کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آئیے!زکوٰۃ نہ دینے کے چند نُقصانات سنتے ہیں :

زکوٰۃ نہ دینے کے نقصانات

                             زکوٰۃ  کی ادائیگی نہ کرنے  والے کو وہ فوائد نہیں  مل سکیں گے جو  اسے  زکوٰۃ کی ادائیگی کی صورت میں مل سکتے تھے۔

بخل سے چھٹکارا نہیں ملتا

                             زکوٰۃ نہ دینے والےشخص کو  مال کی محبت اورکنجوسی جیسی بُری صفت سے کبھی چھٹکارا نہیں ملتا۔

یاد رکھئے! جس مال کے لئے آج ہم  طرح طرح کی تکلیفیں اورمشقتیں برداشت کرتے ہیں اور اس کو حفاظت کےساتھ رکھتے ہیں ،  اگر زکوٰۃ کی صورت میں  ہم نے اس کا حق ادانہ کیا تو یہی  مال   ہمارےلئےوبالِ جان بن جائےگااورہمیں دنیاوآخرت کےعذاب سےنہیں بچاپائے گا۔ کنجوسی ایسی بُری عادت ہے کہ اس کی وجہ سے بندہ مرنا پسندکرلیتاہے مگر مال کی لالچ نہیں چھوڑتا۔ آئیے!اس سے متعلق ایک عبرت ناک حکایت سنتے ہیں ،  چنانچہ

بخل کا انجام