Book Name:Qaroon Ki Halakat

                             حضرت اَنَس بن مالک  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  سےمروی ہے ، رسولِ کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد  فرمایا : اپنے مال کی زکوٰۃ نکالو کہ وہ پاک کرنےوالی ہے ، تمہیں  پاک کردےگی۔ (مسندامام احمد ، مسند انس بن مالک ، حدیث : ۱۲۳۹۷ ، ۴ / ۲۷۴) 

کتاب “ ضیائے صدقات اور فیضانِ زکوٰۃ “ کا تعارُف

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے  سُنا کہ جولوگ ہر سال اپنے مال کی   زکوٰۃ نکالتے ہیں ، انہیں اس کی ڈھیروں برکتیں نصیب ہوتی ہیں اور  اس کے بر عکس جو  لوگ جو اپنے اموال کی زکوٰۃ نہیں  دیتے یا زکوٰۃ تو نکالتے ہیں مگر پوری ادائیگی نہیں کرتے تواس کا نُقصان یہ ہوتا ہے کہ  وہ نہ صرف دنیا میں تباہ و برباد ہوتے ہیں بلکہ غضبِ جبار میں گرفتارہوکر عذابِ نار کے حق دار قرار پاتے ہیں ۔ لہٰذا ہر  سال اپنے اموال کی زکوٰۃ پوری دینی چاہئے کہ اس سے حکمِ الٰہی کی بجاآوری ، غریبوں اور حاجت مندوں کی دستگیری ہوگی۔ صدقہ اور زكوٰۃ کےبارے میں مزیدمعلومات جاننے کیلئے مکتبۃالمدینہ کی 2 کتب “ ضیائے صدقات  اورفیضانِ زکوٰۃ “ کامطالعہ بےحدمُفید ہے ، ان کتابوں میں  زکوٰۃ کےساتھ ساتھ صدقے کے بے شمار فضائل بھی بیان کئے گئے ہیں  ہر باب میں صدقے  سے مُتعلق  مختلف موضوعات پرتفصیل موجود ہے مثلاً صدقہ کے معنی و اقسام ، اسی طرح زکوٰۃ کا بَیان ، زکوٰۃ کسےدی جائے؟ صلۂ رحمی (رِشتے داروں سے حُسنِ سُلوک)کے فضائل ، مال جمع کرناکیسا؟بخل کی مذمت وغیرہ ، اِن کُتُب کامُطالَعہ کرنے والوں کو معلومات کاڈھیروں ڈھیرخزانہ حاصِل ہوگا۔ لہٰذاآج ہی مکتبۃُ المدینہ سے ان  کتابوں کو هَدِيَّةً حاصل کر کے ان کا مُطالعہ کرنے کی نیت کرلیجئے ، ان کتب کودعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے پڑھا بھی جاسکتاہے ، ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔