Book Name:Qaroon Ki Halakat

درخت)کی جڑ میں مضبوط کر دیا ، اس کی بعض شاخیں زمین کی جانب مائل کردیں ، تو جوشخص اس کی کسی بھی ٹہنی کو تھامتا ہےاللہپاک اسےجہنم میں داخل فرمادیتا ہے سُنو!بخل ناشکری ہےاورناشکری جہنم میں داخل ہونے کا سبب ہے۔ (ضیائے صدقات ،  ص ۱۰۷)اللہپاک ہمیں بخل سے نجات  دے کر سخاوت کی نعمت عطافرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مال برباد ہوجاتاہے

                             جس مال کی زکوٰۃ ادا نہ کی جائے ، وہ مال بربا د  ہو جاتا ہے۔ آج ہم مُعاشرے میں نظر دوڑائیں تو  شایدبڑے بڑے کاروباری ، بڑی بڑی فیکٹریوں کے مالکان کے بارے میں سُنتے ہوں گے کہ یہ اچانک دِیوالیہ کا شکار ہوکر قرض کے بوجھ تلے دَب چکے ہیں ، یہ وہ ہیں جوکل توبڑی عیش و عشرت کے ساتھ غفلت کی گہری نیند سوکراپنی زِندگی گزاررہے تھے ، جن کے تحت سینکڑوں ملازمین کام کرتے تھے ، کام کاج کے لیے خادمین کی رَیل پیل تھی ، مگر آج کیا ہے کہ یہ سب کچھ لُٹ چکا ہے ، کہیں ایساتونہیں کہ یہ  خود ان کے ہاتھوں  کا کِیا دَھرا ہو کہ اس کاروبار میں سُود(Interest)کا پیسہ شَامل ہو ، یا پھر یہ  لوگ  ہرسال اپنے مال کی زکوٰۃ ہی نہ دیتے ہوں  اوردنیا میں یہ اس کی سزا مل رہی ہو ، لیکن یادرکھیے! اگرہم کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں ، جو پہلے تو بڑامالدارتھا مگر اب غریب و نادار ہے اورہمیں وسوسہ آئے کہ اس شخص کو یہ جو سزامل رہی ہے ، یہ اِسی کا نتیجہ ہے کہ یہ اللہ پاک کی راہ میں مال خرچ نہیں کرتاتھا ، یہ زکوٰۃ نہیں دیتاتھا ، یہ غریبوں کی مدد کرنے کے بجائے ان کو دھکّے دیتا تھا ، اس وجہ سے یہ اس آزمائش میں مبتلا ہے۔ کسی بھی مسلمان کے بارے میں اس طرح کی سوچ رکھنے کی ہماری شریعت ہمیں اجازت