Book Name:Qaroon Ki Halakat

                             نبیِّ کریم ، رؤف و رحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نےارشادفرمایا : جوقوم زکوٰۃ نہ دےگی اللہ پاک اسے قحط میں مبتلافرمائے گا۔ ( معجم اوسط ، حدیث : ۴۵۷۷ ، ۳ / ۲۷۵)ایک اورمقام پر فرمایا : جب لوگ زکوٰۃ کی ادا ئیگی چھوڑ دیتے ہیں تو اللہ پاک بارش کو روک دیتا ہے اگر زمین پر چوپا ئے موجود نہ ہو تے تو آسمان سے پا نی کا ایک قطرہ بھی نہ گِرتا۔

(ابن ماجہ ، کتاب الفتن ، باب العقوبات ، حدیث : ۴۰۱۹ ، ۴ / ۳۶۷)

مرنے کے بعد بھی مبتلائے عذاب ہوتاہے

                             زکوٰۃ نہ دینے والے کو نہ صرف  دنیا میں مُشکلات ومصائب اُٹھاناپڑتے ہیں بلکہ  مرنے کے بعد بھی دردناک عذاب کی صُورت میں اس کی سزا بھگتنی پڑے گی جیساکہ سرکارِ مدينہ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے : جس نے اپنے پیچھے  کنز چھوڑا (کنز ايسے خزانے کو کہتے ہيں جس کی زکوٰۃ ادا نہ کی گئی ہو) اسے قيامت کے دن ايک گنجے سانپ میں بدل ديا جائے گا ، اس کی آنکھوں پر2 سياہ دھبےّ ہوں گے ، وہ اس شخص کے پیچھے دوڑے گا ، وہ شخص پوچھے گا : تُو کون ہے؟سانپ کہے گا : میں تیرا وہ خزانہ ہوں جسے تُواپنے پیچھے چھوڑ کر آيا تھا۔ پھر وہ اس کا پیچھاکرتا رہے گا ، يہاں تک کہ اس کا ہاتھ چبا ڈالے گا ، پھر اس کو کاٹے گا اور اس کا سارا جسم چبا ڈالے گا۔ (مستدرک ، کتاب الزکاة ، باب التغلیظ فی منع الزکاة ، حدیث : ۱۴۷۴ ، ۲ / ۶ ، بدونمن أنت خلقت بدلہترکتہ بعدک )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

                             اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رَضا خان  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ زکوٰۃ نہ دینے والوں کیلئے قرآن و حدیث میں بیان کردہ عذابات کا نقشہ کھینچتے ہوئے فرماتے ہیں : خُلاصہ یہ ہے کہ جس سونے چاندی کی زکوٰۃ نہ دی جائے ، روزِ قِیامت جہنم کی آگ میں تپا کر اُس سے اُن کی پیشانیاں ، کروٹیں ، پیٹھیں داغی جائیں گی۔ اُن کے سر ، پِستان پر جہنم کا گرم پتّھر رکھیں گے کہ چھاتی توڑ کر شانے سے نکل جائےگا اور شانے