Book Name:Qaroon Ki Halakat
طاری تھا۔ بہترین فائٹر تھے اور کئی پولیس مقابلے بھی کرچکےتھے۔ بالآخر پولیس نے انہیں گرفتار کر ہی لیا ، ان کی خوش قسمتی کہ انہیں جیل میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائیوں کی صحبت نصیب ہوگئی۔ مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی بَرَکت سےجیل میں ہی انہیں مدرسۂ فیضانِ قرآن میں مکمل قرآنِ پاک سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے “ نماز “ پڑھنا سیکھی ، اس کے ساتھ ساتھ 6کلمے ، ایمان مُفَصَّل ، ایمان مُجْمَل اور آخری دس (10) سورتیں بھی یاد کر لیں۔ اس کے بعد انہوں نے ایک نئی زندگی کا آغاز کیا جس میں جرائم کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ انہی کا بیان ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول اور اسلامی بھائیوں کی شفقت نے ان کےسوئے ہوئے ضمیر کو جگا دیااوران کےسُدھرنے کا سامان کردیا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں رِضائے الٰہی کی خاطر ہرسال اپنے مال کی زکوٰۃ مُسْتَحِق تک خوش دِلی سے پہنچانی چاہیے ، اگرزکوٰۃ کےحق دار ہمارے قریبی رشتہ دار(Relatives) ہوں تو انہیں دینا زیادہ اجروثواب کا باعث ہے ، کیونکہ ان کو دینے سے دُگنا ثواب ملتاہے ، جیساکہ
نبیِّ کریم ، رؤفٌ رحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے : عام مسکين پر صدقہ کرنا ايک صدقہ ہے اور وہی صدقہ اپنے قرابت دار پر2 صدقے ہيں : ايک صدقہ ، دوسرا صِلۂ رحمی۔
(کتاب الزکاۃ ، باب ما جاء فی الصدقۃ علی ذی قرابۃ ، حديث : ۶۵۸ ، ۱ / ۴۷۴)
اپنے رشتہ داروں میں ایسے غریب اور مُسْتَحِق لوگوں کو تلاش کیجئے جواپنی خودداری کی بِنا پر کسی سے سُوال نہیں کرتے ۔ ایسے لوگوں کو نہ صرف سالانہ زکوٰۃ دینی چاہیے بلکہ ہوسکے تو وقتا فوقتاًاپنی ماہانہ