Book Name:Mola Ali Shair e Khuda

بھیک لینے کے لئے دربار میں منگتا ترا

لے کے کشکول آگیا مولیٰ علی مُشکِل کُشا

(وسائل بخشش ، ص : ۵۲۴)

اے عاشقانِ صحابہ و اہلبیت! دیکھا آپ نے! یہ ہےحضرتِ سیِّدُنا مَولی علی مُشکِل کُشا کَرَّمَ اللہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم   کی دُنیا سے بے رغبتی اور جُود وسخاوت کا عالَم  کہ اپنے پاس کچھ بھی رکھنا پسند نہ فرماتے بلکہ سَب کچھ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں قُربان کردیا کرتے تھے۔ ہمیں بھی مَولی علی شیرِ خدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی پیروی میں زِیادہ سے زِیادہ صَدَقہ وخیرات کرنا چاہئے۔ صَدَقہ وخیرات کا جَذبہ بڑھانے کیلئے اس ضِمن میں تین (3)فرامین ِمُصطفے  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سُنئے ۔

(1)صُبح سَویرے صَدَقہ دو کہ بَلا صدقے سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔

(شُعَبُ الإيمان ، باب فی الزکاۃ ، التحريض علی صدقۃ التطوع ، الحديث : ۳۳۵۳ ، ج۳ ، ص۲۱۴)

(2) بے شک مُسلمان کا صَدَقہ عُمر بڑھاتا اور بُری مَوت کو روکتا ہے اور اللہعَزَّ  وَجَلَّ   اُس کی بَرَکت سے صَدَقہ دینے والے سے تکبُّر وتَفاخُر دور کردیتا ہے۔  (المعجم الکبير للطبرانی ، الحديث : ۳۱ ، ج۱۷ ، ص۲۲)

 (3) رَبّ تعالیٰ فرماتا ہے : اے ابنِ آدم! اپنا خزانہ (صدقہ کرکے) میرے سِپُرد کردے ، نہ جلے گا نہ ڈوبے گااورنہ چوری ہوگا ، تیری شدید حاجت کے وقت (بروزِ قیامت)تجھے لوٹادُوں گا۔

(الترغيب والترھيب ، کتاب الصدقات ، الترغيب في الصدقۃ والحث عليھا...إلخ ، الحديث : ۳۰ ، ج۲ ، ص۱۰)

اللہ پاک  ہمیں بھی بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے  اخلاص کے ساتھ  زیادہ سے زیادہ صَدَقہ وخیرات کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ اٰمین بجاہِ النبی الامین  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

ہے صدقہ مَیْل پھراس پاک و ستھرے کو روا کیوں ہو