Book Name:Tarbiyat e Aulad
دن کا روزہ ایک ماہ کا کفّارہ ہے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَمیرِاہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتےہیں : اگرمُطالَعہ کرلیاہوتب بھی دونوں رِسالے ( 1)’’کفن کی واپسی مع رجب کی بہاریں‘‘اور(2)’’آقا کا مہینا‘‘پڑ ھ لیجئے۔ ہرسال شَعْبانُ الْمُعَظَّممیں فیضانِ سُنّت جلداوّل کاباب’’فیضانِ رَمضان‘‘بھی ضَرور پڑھ لیا کریں۔ ہوسکے تو عِیْد ِمِعْرَاجُ النَّبِیکی نسبت سے 127یا27رسالےیا حسبِ توفیق فیضانِ رَمَضان بھی تقسیم فرمائیے اور ڈھیروں ڈھیر ثواب کمائیے۔
دعوتِ اسلامی کی طرف سے رَجَبُ الْمُرجَّب کی 27ویں شب ، جشنِ معراجُ النّبی کےسلسلےمیں ہونےوالی محفلِ نعت(اجتماعِ معراج)میں تمام اسلامی بھائی شروع سے آخر تک شرکت فرمایا کیجئے ، اور 27رجب شریف کا روزہ رکھ کر 60ماہ کے روزوں کے ثواب کے حقدار بنئے۔
تمام اسلامی بھائیوں سےبالعموم اورجامعاتُ المدینہ اور مدارِس المدینہ کے جُملہ قاری صاحبان ، اَساتِذہ ، ناظمین اورطلبہ کی خدمتوں میں بالخصوص تڑپتی ہوئی عرض ہے کہ برائےکرام!(میرے جیتے جی اور مرنے کے بعد بھی)زکوٰۃ ، فِطرہ ، قربانی کی کھالیں اور فنڈز جمع کرنے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا کیجئے۔ (اسلامی بہنیں دیگر اسلامی بہنوں اورمحارِم کو فنڈز جمع کرنے کی ترغیب دلائیں) خُدا کی قسم !مجھے اُن اساتِذہ اور طلبہ کے بارے میں سُن کر بہت خوشی ہوتی ہے جو اپنے گاؤں یا شہر میں جانے کی خواہش کو قربان کرکے رَمَضانُ المبارک ، جامعات میں گزارتےاور اپنی مجلس کی ہِدایات کےمطابق چندے کے بستوں