Book Name:Susti-o-Kahili Say Nijat Kasay Milay

کے دِن تمہارے چہرے پر داغ بنے ، تمہارا اَپنے ہاتھ سے کما کر کھانا اس سے بہت بہتر ہے۔ ([1])

جو کرتے ہیں محنت ، مشقت زیادہ                                               خُدا اُن کو دیتا ہے برکت زیادہ

محنت میں عظمت ہے

پیارے اسلامی بھائیو! اس حکایت سے محنت کی اہمیت معلوم ہوئی۔ محنت کامیابی کی کنجی ہے ، اللہ کے پیارے حبیب ، دِلوں کے طبیب  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  محنت کو پسند فرماتے ہیں۔ ہمارے مُعَاشرے میں عجیب ذِہْنِیَّت پائی جاتی ہے ، کتنے ایسے ہوں گے جو بڑی بڑی نوکریوں کے سُہانے خواب دیکھتے ہوں گے ، ایک ہی رات میں امیر کبیر بن جانے کی خواہش رکھتے ہوں گے مگر محنت ومزدوری سے دور بھاگتے ہوں گے۔ یاد رکھئے! انسان کی عظمت محنت کرنے میں ہے۔ اللہ کے آخِری نبی ، مکی مدنی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا : اِنَّ اللہَ تَعَالٰی یُحِبُّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ الْمُحْتَرِفَ  بے شک اللہ پاک طلبِ  مَعَاش میں تکلیف اُٹھانے والے مومن کو پسند فرماتا ہے۔ ([2]) سب سے اَفْضَل رسول ، رسولِ مقبول  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کی خدمت میں سُوال ہوا : سب سے پاکیزہ عمل کون سا ہے؟ فرمایا : آدمی کا اپنے ہاتھ کی کمائی کھانا۔ ([3])

حدیثِ پاک میں ہے : اَلزَّحْمَۃُ رَحْمَۃٌ زَحْمت یعنی مشقت رَحْمت ہے۔ ([4]) افسوس! ہم تَن آسان ہو گئے ، آرام طلبی ، راحَت پسندی ہمارے مزاج کا حصہ بن گئی ، سُستی دیمک کی طرح ہمارے کردار کو اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے۔ * خود اُٹھ کر  پانی کا گلاس پی لینا ہمیں


 

 



[1]...ابوداؤد ، کتاب زکاۃ ، باب ماتجوز فیہ المسالۃ ، صفحہ : 269 ، حدیث : 1641 ، خلاصۃً۔

[2]...جامع صغیر ، صفحہ : 116 ، حدیث : 1873۔

[3]...شعب الایمان ، باب التوکل والتسلیم ، جلد : 2 ، صفحہ : 88 ، حدیث : 1238۔

[4]...مقاصِدُ الحسنۃ ، حرف الزای ، حدیث : 534۔